گلگت: ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، 2 پائلٹوں، ناروے، فلپائن کے سفیروں سمیت 6 ہلاک

Helicopter

Helicopter

اسلام آباد (جیوڈیسک) گلگت کے علاقے نلتر میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران دو پائلٹوں سمیت ناروے، فلپائن کے سفیر، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں‌ کی بیگمات ہلاک ہوگئیں جبکہ13 غیرملکی زخمی ہوئے ہیں. صدر، وزیراعظم کا اظہار افسوس

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے نلتر کے علاقے میں کریش لینڈنگ کی جس کے دوران دو پائلٹوں سمیت ناروے ، فلپائن کے سفیر، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں‌ کی بیگمات ہلاک ہوگئیں جبکہ13 غیرملکی زخمی ہوئے ہیں۔ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حادثے کے متعلق ابتدائی معلومات لے رہے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ سفیروں‌ کا تفریحی دورہ تھا جس کے دوران یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

اس المناک حادثے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر سیاسی رہنمائوں‌ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں‌ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ صبح 10:45 پر پیش آیا , جس وقت ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا اس وقت وہ زمین سے زیادہ بلندی پر نہیں‌تھا ,ورنہ حادثے میں‌ نقصان اس سے زیادہ بھی ہوسکتا تھا ,وزیر اعظم پاکستان میاں‌ محمد نواز شریف نے ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔