گری راج کالج نظام آباد میں عارضی لیکچررز کے تقررات کے لئے درخواستیں مطلوب

Giriraj College Nizamabad

Giriraj College Nizamabad

نظام آباد (پریس نوٹ) مسٹر رام موہن ریڈی پرنسپل گری راج کالج نظام آباد کی جانب سے جاری ایک پریس نوٹ کے بموجب کالج میں تعلیمی سال 2017-18 کے دوران مختلف یوجی اور پی جی تدریسی جائیدادوں پر عارضی لیکچررز کے تقررات کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات اس طرح ہیں۔

پولیٹیکل سائنس اردو میڈیم(01) کامرس اردو میڈیم(01) اکنامکس اردو میڈیم ( 01) انگریزی(06) تلگو(02) باٹنی(05)زوولوجی(08)فزکس(08)کمسٹری(08)ریاضی(08)اکنامکس تلگو میڈیم (01) کامرس تلگو میڈیم (05)بائیو کمسٹری(02) مائیکرو بیالوجی(02)الیکٹرانکس(01) اسٹاٹکس(01) جیالوجی(01) لائبریری سائنس(02)۔ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ پی جی 50%نشانات سے ذائد کے ساتھ کامیاب ہوں۔

سادہ کاغذ پر درخواست کے ساتھ پی جی زیراکس اور سابقہ تجربہ تدریس کے زیراکس کے ساتھ متعلقہ شعبہ کے صدر کے پاس درخواستیں 15جون تک داخل کریں۔ امیدواروں کو ذریعے فون انٹرویو کی تاریخ کی اطلاع دی جائے گی۔ یہ تقررات مکمل طور پر عارضی ہوں گے اور فی گھنٹہ تدریس کی مناسبت سے امیدواروں کو مشاہرہ دیا جائے گا۔

امیدوار مزید تفصیلات کالج پہونچ کر حاصل کرسکتے ہیں۔ اردو میڈیم کے علاوہ تمام جائدادوں پر انگریزی یا تلگو میڈیم میں تدریس لازمی ہے۔