7سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

Death Penalty

Death Penalty

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سات سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

استغاثہ کے مطابق مجرم بشیر احمد نے 2011 میں جوہرآباد تھانے کی حدود سے 7 سالہ بچی کو اغوا کیا تھا۔ مجرم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے لاش گلستان جوہر کے علاقے میں پھینک دی تھی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمجرم بشیر احمد کو سزائے موت جبکہ شریک مجرم ماجد کو عمرقید کی سزا سنا ئی ۔ عدالت نے دونوں مجرموں کی منقولہ اورغیر منقولہ جائداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔