غلامانِ مصطفی و خادمانِ غوث پاک کے زیراہتمام 2 روزہ سالانہ عرس مبارک

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غلامانِ مصطفی و خادمانِ غوث پاککے زیر اہتمام 2روزہ عظیم الشان عرس مبارک حضرت غوث الاعظم پیران پیر دستگیر مورخہ 21اور 22جنوری2016ء بروز جمعرات و جمعة المبارک غوثیہ محلہ شاہ فیصل کالونی ریتا پلاٹ نمبر2پر منعقد ہو گی۔

21جنوری کو محفل میلاد بعد نماز عشاء منعقد ہوگی محفل سے حضرت علامہ احمر قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے محفل کی صدارت محمد شاہد قادری کرینگے جبکہ دیگر مہمانان میں محمد حبیب الرحمن (پانی والے بابا)خواجہ عبدالرزاق رہبری محبوبی چشتی،پیر ارمان ارشد چشتی،سید اعجاز کمال چشتی ،مجیب علی مزاروی مصری شاہی ،پیر لیاقت علی وارثی ،مرزا اسلم بیگ قادری شامل ہیں مورخہ 22جنوری کو بعد نماز ظہر محفل میلاد برائے خواتین منعقد ہوگی۔

بعد نماز عصر پرچم کشائی وخصوصی دعاء اور بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی جس میں ملک کے ممتاز و معروف عالمی شہرت یافتہ قوال ماسٹر ثناء اللہ و ہمنوا اور دیگر قوالی پیش کرینگے۔