گلیمرس کردار میرے لیے خطرناک ہو سکتا ہے ،ریچا چڈا

Richa Chadda

Richa Chadda

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ گلیمرس کردار میرے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رچا چڈا جو فلم ’’کیبرے ‘‘ میں کیبرے ڈانسر کا کردار نبھارہی ہیں کا کہناہے کہ وہ گلیمرس کردار ادا کرتے ہوئے محسوس کر رہی ہیں کہ یہ ان کے لیے خطرناک ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ وہ خود کوصرف فلم اور ٹی وی تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتیں بلکہ اداکاری کے علاوہ بھی کچھ دلچسپ کرنا چاہتی ہیں ۔ رچا چڈا نے بتایاکہ انھوں نے ایک مختصر فلم لکھی ہے تاہم اسے بنانے کا وقت نہیں ملا ہے۔