عالمی یوم سکائوٹ کے موقع پر ڈیڈیک چیئرمین سوات فضل حکیم خان کے دفتر میں تقریب منعقد

Swat

Swat

سوات : عالمی یوم سکائوٹ کے موقع پر ڈیڈیک چیئرمین سوات فضل حکیم خان کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں سوات سکائوٹس اوپن گروپ کے گروپ لیڈر اخترعلی اور گروپ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

چیئرمین فضل حکیم نے سکائوٹس کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سکائوٹس کی طرح سوات کے سکائو ٹس بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں یہاں تک کہ گروپ ممبر یوسف خان نے ہفتہ ٹریفک مناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

انھوںنے کہا کہ شجر کاری، شہری سہولیات، ابتدائی طبی امداد، بیماروں کی خدمت اور سماجی خدمت کے ہر موقع پر سوات سکائوٹس صف اول میں رہتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک کے دفتر میں پودا لگاکر سکائوٹس شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیااور سکائوٹس نے اختر علی کی قیادت میں 60 ممبران کا گروپ تشکیل دیا جو مختلف علاقوں میں سینکڑوں ہزاروں پودے لگائیں گے۔

جبکہ ضلع بھر میں سکائوٹس کی شجر کاری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔اس شجر کاری کا مقصد سوات کے ماحول کو تحفظ دینا ہے تاکہ سوات کے سیاحتی حسن میں اضافہ ہو سکے۔