عالمی مقابلہ مضمون نویسی ”محبت مصطفیۖ” کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

Hafiz Kareem Ullah Chishti

Hafiz Kareem Ullah Chishti

پائی خیل (نامہ نگار) روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کے زیراہتمام عالمی مقابلہ مضمون نویسی ”محبت مصطفیۖ”کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ جس میں اول پوزیشن کامران غنی صبا پٹنہ انڈیا، دوم پوزیشن حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل ضلع میانوالی جبکہ سوم پوزیشن محترمہ فریال سید کوئٹہ نے حاصل کی۔ادارہ روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کی جانب سے اول پوزیشن ہولڈرکو20000ہزارروپے نقد اور مصطفوی ایوارڈ،دوم پوزیشن ہولڈرکو15000ہزارروپے،مصطفوی ایوارڈ جبکہ سوم پوزیشن ہولڈر کو10000 ہزارروپے نقداورمصطفوی ایوارڈ سے نوازاجائے گا۔ادارہ کی جانب سے عنقریب تقریب انعامات لاہورمیں منعقدکی جائے گی۔

اس اثناء میں ضلع میانوالی کے معروف علماء کرام صاحبزادہ عبدالمالک مہتمم جامعہ اکبریہ میانوالی،پیرسیدتوقیرالحسنین شاہ آستانہ عالیہ خواجہ آباد شریف،مفتی محمدجنیدرضاخان قادری مہتمم جامعہ انوارالحدیث حنفیہ غوثیہ،سیدمنصورشاہ اویسی مہتمم جامعہ واحدیہ غوثیہ محلہ میانوالی، پیرخواجہ دوست محمدنقشبندی،پیرخواجہ فیض محمد،مفتی محمدیونس، صحافیوں صدرپائی خیل پریس کلب احمدنوازخان نیازی،صدرپریس کلب موچھ رحمت اللہ خان ہزارے خیل ،جنرل سیکرٹری پریس کلب میانوالی محمدیونس خان،قاری آصف عنایت اللہ چشتی،مولوی امان اللہ قادری، مولانا محمداسلم خان قادری غنڈی،مولانامحمدوارث بھوروی، ڈاکٹر خالد محمودناظم اعلیٰ بصری تربیت گاہ راولپنڈی ودیگردوست احباب نے مبارکباددی اورنیک تمنائوں کااظہارکیا۔بعدازاں مبارکبادکاسلسلہ جاری رہا۔

Mustafawi Award from France

Mustafawi Award from France