عالمی سطح پر انسداد توہین رسالت کیلئے قانون سازی کی جائے: حامد رضا

Sahibzada Hamid Raza

Sahibzada Hamid Raza

لاہور (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر انسداد توہین رسالت کیلئے قانون سازی کی جائے، مغربی حکومتیں گستاخانہ کلچر کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

نظام مصطفی کا نفاذ ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے، تہذیبوں کے تصادم کو روکنے کیلئے تمام مذاہب کی مقدس شخصیات کی توہین کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کی جائیں۔