عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو گیا

Crude Oil

Crude Oil

کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر کااضافہ ہوا ہے اور فی بیرل قیمت 57.14ڈالر تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافہ غیر اوپیک ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے بعد دیکھنے میں ہوا ۔ غیر اوپیک ممالک اور اوپیک ممالک کے درمیان15سال بعد پہلی بار پیداوار میں متفقہ کمی کا فیصلہ ہوا ہے۔

اس فیصلے کے بعد برینٹ خام تیل کے فروری کے سودوں میں فی بیرل 2 ڈالر 81 سینٹ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور فی بیرل سودا 57 ڈالر 14 سینٹ میں طے پایا جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 57 سینٹ اضافے کے بعد 54 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔