گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

گجرات (جی پی آئی) حضرت علی نے اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے بہترین کام ادا کیا۔ انہوں نے اتحاد اُمت کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن سروری قادری نے آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں سالانہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات اسلام کی ترویج و اشاعت کا باعث بنیں۔ آج بھی باطل حضرت علی کا نام سن کر گھبرا جاتا ہے۔ اور ہم اسلام کے اصول کے مطابق حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی اسلامی خدمات کو سراہتے ہیں۔ ان کی پیدائش بھی خانہ کعبہ میں ہوئی ان کی شہادت بھی مسجد میں ہوئی۔ اسلام ریاست کے حاکم اور امیر المومنین ہونے کے باوجود انہوں نے ہمیشہ سادہ زندگی بسر کی۔ ممتاز عالم دین علامہ سید ولایت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات قابل تحسین ہیں۔ جنہوں نے اسلامی ریاست کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اُمت کے درمیان مسائل کو احسن طریقے سے حل کئے۔ اس موقع پر علماء کرام اور مشائخ عظام نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat