گجرات کی خبریں 30/6/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی)حضرت علی نے اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے بہترین کام ادا کیا۔ انہوں نے اتحاد اُمت کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن سروری قادری نے آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں سالانہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات اسلام کی ترویج و اشاعت کا باعث بنیں۔ آج بھی باطل حضرت علی کا نام سن کر گھبرا جاتا ہے۔ اور ہم اسلام کے اصول کے مطابق حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی اسلامی خدمات کو سراہتے ہیں۔ ان کی پیدائش بھی خانہ کعبہ میں ہوئی ان کی شہادت بھی مسجد میں ہوئی۔ اسلام ریاست کے حاکم اور امیر المومنین ہونے کے باوجود انہوں نے ہمیشہ سادہ زندگی بسر کی۔ ممتاز عالم دین علامہ سید ولایت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات قابل تحسین ہیں۔ جنہوں نے اسلامی ریاست کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اُمت کے درمیان مسائل کو احسن طریقے سے حل کئے۔ اس موقع پر علماء کرام اور مشائخ عظام نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی تنظیم سندس فائونڈیشن کی یوم تاسیس کے سلسلہ میں بانی سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد نے گجرات کے صحافیوں کے اعزاز میں اپنی ذاتی جیب سے پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر ممتاز صحافی انور شیخ’ ظہیر مرزا’ وحید مرزا’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ نوازش علی نوازش’ رانا امجد پرنس’ ابوبکر سیٹھی’ مشتاق مغل’ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سندس فائونڈیشن کی کاوشوں کو بے حد سراہا گیا اور بانی سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز کی بیٹی سندس کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)دوسرے سالانہ شہباز شریف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 1 جولائی کو منعقد ہو گی۔ جس کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ محمد آصف ہونگے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں گجرات منڈی بہائو الدین’ پھالیہ’ حافظ آباد’ سیالکوٹ کے ڈی سی اوز بھی شرکت کریں گے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کے مطابق اختتامی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جبکہ کمشنر گوجرانوالہ اپنے دست مبارک سے شیلڈز و تحائف تقسیم کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں 100 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جو کہ پورا رمضان جاری رہا۔
……………………
گجرات(جی پی آئی) حکومت کی ہدایات کے مطابق گیپکو افسران گھریلو ، کمرشل و صنعتی صارفین کی سہولت کے لئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے موثراقدامات کریں، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گریز اور شکایات سیل کو فعال بنایا جائے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود،ایس ای گیپکو گجرات عبدالرزاق، صدر چیمبر آف کامرس میاں اعجاز، صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ، صدر بار عمران ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب سید عرفان جعفری، گیپکو کے ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایس ای گیپکو عبدالرزاق نے اجلاس کے شرکاء کو بجلی کی ڈیمانڈ ، سپلائی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو ترجیحا بجلی کی فراہمی کے لئے چیمبر آف کامرس کا تعاون حاصل کیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 120پرانے ٹرانسفارمر تبدیل کئے گئے ہیں اسی طرح شکایات کے تیزی سے ازالہ کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ا نہوں نے بتایا کہ بہتر لود مینجمنٹ کے نتیجہ میں رواں ہفتہ کے دوران لوڈ شیڈنگ کی شکایت کم رہی جبکہ آئندہ دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اوور بلنگ کی شکایات کے ازالہ کے لئے ریڈنگ کے دوران میٹر کی تصویر بھی لی جاتی ہے جو بل پر پرنٹ ہوتی ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گیپکو قومی ادارہ ہے اور شہری بجلی کے شارٹ فال پر قابو پانے کے لئے حکومت کے اقدامات سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے علاقہ میں بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کے لئے ضلعی انتظامیہ گیپکو سے بھرپور تعاون کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترجیحات میں توانائی بحران کا خاتمہ سرفہرست ہے، حکومت بجلی کی پیداوارکے لئے میگا پراجیکٹس پر کام کررہی ہے اور 2017کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے قائمقام ڈی پی او کامران ممتاز اور اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کے ہمراہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوںکی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ،ڈی سی او نے منڈی کے مختلف گودام بھی چیک کئے اور آلو اور پیاز کی نیلامی نہ کرنے پرایک آڑھتی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی شفاف طریقے سے نیلامی یقینی کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سبزی منڈی لالہ موسیٰ پہنچے اور منڈی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران آڑھتی غضنفر نے اپنے گودام میں رکھا مال نیلامی کے لئے پیش نہیں کیا تھا جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او نے ملزم کے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ۔ ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں منڈیوں کی کڑی نگرانی کریں۔ دریں اثنا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رمضان سستا بازار ظہور الہی اسٹیڈیم اور شاہ جہانگیر روڈ کا دورہ کیا اور سٹالز کا معائنہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے 16جون سے جاری کریک ڈائون کے دوران 258گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیں، اشیائے خورد و نوش کے زائد نرخ وصول کرنیوالے364گرانفروشوں پر 5لاکھ22ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کو شاباش دی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گرانفروشی کی روک تھام کے لئے اوپن مارکیٹ کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کریک ڈائون کے دوران ضلع بھر کے 17 پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 2152مقامات پر ریڈ کئے اس دوران 622دوکاندار گرانفروشی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جن کے خلاف قانو ن کے مطابق سخت کاروائی کی گئی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ خود اشیائے خورد و نوش کی خریداری کرکے ریٹس چیک کئے جائیں اور جہاں سنگین نوعیت کی شکایات ہوں ایسے کاروباری مراکز کو سیل کر دیا جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں ہول سیلرز کی دوکانوں پر نمایاں طور پر ریٹ لسٹوں کو آوایزاں کرائیں ، کسی بھی بااثر فرد کو ہرگز اجازت نہ دی جائے کہ اوورچارجنگ کر سکے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پرائس مجسٹریٹس زیادہ متحرک اور فعال کردار ادا کریں اور مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ گرانفروشی کی روک تھام کے لئے کریک ڈائون کے ساتھ جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد، عطائیوں ، صفائی کا خیال نہ رکھنے والے فوڈ پوائنٹس اور تجاوزات مافیا کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے ایسے عناصر کے خلاف مقدمات اور ان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انتھک محنت جاری رکھیں اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں، گرانفروشوں سے ہز گز کو ئی رعایت نہ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹی ایم ایز اپنے علاقوں میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ عیدا لفطر کے دوران شہریوں کو مشکلات سے محفوظ اور ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھا جا سکے۔
ََََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے چیئر مین حکیم لیاقت علی بٹ کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی گجرات کی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مس ثمینہ فخر پگانوالہ کی والدہ محترمہ اورپاکستان پیپلز پارٹی گجرات کے سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق سلیمی کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی گئی اورکہا کہ اس غم کی گھڑی میں ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیںاجلاس میں میر شکیل احمد،مہر طارق محمود ،چوہدری محمد اشرف سیال سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ممتاز سیاسی سماجی کاروباری شخصیت میاں طاہر الرحمن رڑیالہ نے کہا ہے کہ پہلے دن سے اپنے محبوب اور ہردلعزیز عوامی لیڈر، چوہدری عابد رضا کوٹلہM.N.Aکے ساتھ ہیں اوراُن کا ساتھ انشاء اللہ ساری زندگی نبھاتے رہیں گے زندگی میں نشیب و فراز اور مشکلات آیا کرتے ہیں سچا انسان ان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے اور سرخرو ہوتا ہے جیسا کہ چوہدری عابد رضا پر پہلے بھی کئی مرتبہ امتحانات آتے اور وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم حلقہ کی مائوں، بہنوں، بیٹیوں کی دعائوں سے سرخرو ہوئے اسی طرح ان حالات سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے ہم اپنے قائد چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے شانہ بشانہ تھے ہیں اور زندگی بھر رہیں گے حالات جس طرح کے بھی ہوں اپنے سنگ دھڑے کے ساتھ ان کا ساتھ دیں گے۔ عدالتیں حق سچ پر مبنی فیصلے کر رہی ہیں ہمیں اپنی عدلیہ پر مکمل یقین اور ہم اللہ کے ہاں پرامید بھی ہیں کہ اس مرتبہ بھی فیصلہ چوہدری عابد رضا کے ہی حق میں ہوگا اور وہ پھر باعزت بری ہوں گے انشاء اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)رمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا عشرہ ہے ہم سب کو چاہئے کہ اس عشرہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں نیک اعمال کریں اور بالخصوص اپنا فطرانہ بروقت مستحقین تک پہنچائیں تاکہ ہم جہاں اللہ تعالیٰ سے جہنم کی آگ سے محفوظ رہنے کے طلبگار ہوں وہاں اپنے اردگرد میں بسنے والے مستحقین کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں ان خیالات کا اظہار نوجوان اوورسیز پاکستانی راہنما چوہدری عقیل انجم لطیف مہمند چک (ڈنمارک) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمصان المبارک چند دنوں کا مہمان ہے اس مہمان کی جتنی بھی خاطر داری کی جائے کم ہے زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اور نیک اعمال کر کے اس مہمان کی خاطر داری کی جائے اور اپنے لئے برکتیں اور رحمتیں حاصل کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین و حضرات کے لئے خوشخبری عید پیکیج کے تحت فی کس 47سو روپے کی قسط ادا کر دی گئی۔ کھاریاں اور گرد ونواح سے تعلق رکھنے والے مستحق خواتین و حضرات اپنے شناختی کارڈ،بے نظیر انکم سپورٹ سمارٹ کارڈ اور خفیہ پن کوڈ کے ہمراہ گولڈن PCO رضا پلازہ گلیانہ روڈ پر آ کر اپنے پیسے وصول کر سکتے ہیں۔ M.Dگولڈن P.C.O ملک عظیم اعوان نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیش نظر جنریٹر کی سہولت میسر ہے تاکہ خواتین کو زیادہ انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے ہمارا عملہ مکمل تیاری میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)معروف سیاسی سماجی کاروباری شخصیت سابق امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک آفتاب حسین اعوان لمے شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ہر لمحہ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کے تحفے دیئے ہیں عوام کو بالکل بھی ریلیف نہیں مل رہا۔ رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے تھے جوکہ صرف اور صرف دعوے اور وعدے ہی رہے۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہے وہ دعوے اور وعدے تاحال پورے نہ ہو سکے ہیں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ پہلے سے زیادہ بڑھا دی گئی جو کہ عووام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے حکمران عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینے میں بھی ناکام ہو چکے ہیں آنے والے الیکشن میں عوام ان سے ناانصافی کا بدلہ لیں گے اور ان کو مسترد کر دیں گے حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)نبی کریم ۖ کے گھروالے اورآپ ۖ کے دروالے دونوںہی اعلیٰ مقامات پرہیں۔شجاعت،علم،سخاوت میںحضرت علی المرتضیٰ بے مثال اورنبی کریم ۖ سے نسب وخاندان بنوہاشم کی وجہ سے عرب میںفضیلت ان کادرجہ تھی۔علی سے محبت کاتقاضاہے کہ ہم ان کے کردارواطوار کواپنی زندگیوںمیںاپنائیں۔آپ کی ولادت خانہ خدامیںہوئی یہ شہادت نہ پہلے کسی کوحاصل ہوئی نہ آپ کے بعدکسی کوحاصل ہوگی۔آپ نبی کریم ۖ کی اسلام کی سربلندی ،تبلیغ واشاعت میںبھرپورمعاون ہوئے۔ان خیالات کااظہارصاحبزادہ علا مہ محمدحمادالدین مخلص صدیقی نے مسجد عثمانیہ گلی ارائیاںمیں انجمن ذکرحبیب کے زیراہتمام حضرت علی المرتضیٰ کی یوم شہادت کے سلسلہ میںمنعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرقاری محمداحسان عباس،مرزامحمدسلیم بیگ،مرزامحمدندیم بیگ،ڈاکٹرسیدرضا سلطان،محمدیاسین سندھو،ملک محمدریاض،ملک عبدالستار،عمربھائی،ملک مشتاق احمد ودیگربھی موجودتھے۔علامہ حمادالدین صدیقی نے کہا کہ آپ نے نوجوانی میںہی اسلا م قبول کرکے آپ ۖ کے دست وبازوبنے۔آپ ۖ نے علی کوحضرت موسیٰ علیہ اسلام کے بھائی ہارون علیہ اسلام سے تشبیہ دی۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) زیر تعمیرجوڈیشیل کمپلیکس وزیرآباد 168ملین کی لاگت سے 383 وکلاء کے چیمبرز کی تعمیر کئے جائیں گے ،بار ہال میںصدر باراعجاز پرویا،جنرل سیکٹری جمشید سلطان گھمن نے مشاورتی اجلاس میں بتایا کہ وکلاء چیمبرز کیلئے تین منزلہ بلڈنگ کے نقشہ و دیگر فائل ورک پر ابتدائی کام تیزی سے جاری ہے عمارت کی گراونڈ فلور پر125 ،پہلے اور دوسری منزل پر129 چیمبرز تعمیر کئے جائیں گے مشاورتی اجلاس میں آرکیٹیکٹ ظہیرسنڈل،محمدنعیم چیمہ،ریاض احمدچٹھہ،افتخاراحمدچوہان،مبشرچیمہ،عمران ٹھکرائ،محمداسلم سپال،شیخ بلال احمداورمحمدنفیس چیمہ،عمران عصمت ودیگربھی موجود تھے۔اجلاس میں آرکیٹکٹ ظہیر بھٹہ نے وکلاء کواپنی پیشہ ورانہ اصلاح سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)عاشق رسول ۖ دنیا سے رخصت ہوکربھی لوگوںکے دلوںمیںزندہ رہتے ہیں۔امجد صابری شہیدنے نعتیہ کلام کونیا اسلوب دیا تھاان کے اندوہناک قتل سے اہلسنت جماعت کے افرادکوشدیدذہنی صدمہ پہنچاہے۔ ان خیالات کا اظہارانجمن طلباء اسلا م کے راہنمااپناعمررضا نے انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام معروف قوال امجدصابری کی شہادت کے سلسلہ میںمنعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرحافظ محمدجمیل،قاری محمدخورشید،حافظ معاذ،احسن چٹھہ،جواد چیمہ،وقاص وڑائچ،خضرکلیر،جمشید مغل،حافظ محمدجنید،ملک عمراعوان،فرحان بٹ،ہارون میر ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ غلام فرید صابری اورمقبول صابری برادران نے قوالی کی جوروایت ڈالی تھی اسمیںامجد صابری نے جدت کے ساتھ آگے بڑھارہے تھے اورنعتیہ کلام کوعام کرنے اولوگوںکی روح کوتازگی فراہم کرنے میںاہم کرداراداکررہے تھے۔انکی شہادت سے ایک بہت بڑاخلاء پیدا ہوگیا ہے۔جس کوصدیوںبھی مشکل سے پرکیا جاسکے گا۔انکے فرزندمحب صابری اورمجیب صابری سے امیدکی جاتی ہے کہ انکے فن کوزندہ رکھیں
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ایکسیئن گیپکو ڈویثرن وزیرآباد ملک طارق کی پریس ریلیز کے مطابق 11Kv لائنوں کی کنسٹرکشن ورک کیلئے پھالوکی،ہیڈخانکی،پی این پی،کولار،حاجی پورہ اور فتح گڑھ فیڈرز پر مورخہ2 ،12 ،14،15 ،19 ،21 ،23 ،26 ، 28 اور30 جولائی کو صبح9 بجے سے لیکر3 بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ فطرہ کی ادائیگی واجب ہے۔جبکہ فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں۔جوکہ اوسط قیمت 100روپے ہے۔جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں۔جوکہ اوسط قیمت تقریباً 300 روپے بنتی ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے اعلامیہ میںانہوںنے اعلان کیا ہے کہ غذامیں زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے ایک سو روپے فی کس کے حساب سے جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے چار سو روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شریعت کے مطابق ہر شخص پر فطرہ واجب ہے جو عید الفطر کی رات غروب آفتاب کے وقت بالغ،عاقل ،اپنے حواس رکھتاہواور فقیر نہ ہو تو ضروری ہے کہ وہ اپنا اور ان تمام افراد کا جو اس کے زیر کفالت ہوں فی کس تین کلو ان غذائوں میں سے جو اس کے شہر یا علاقے میں استعمال ہو تی ہوں ،مثلاًگندم ،جو ،چاول ،مکئی ،کھجور ،کشمش وغیرہ یااس کی قیمت مستحق شخص کو دے ،عید الفطر کی رات غروب آفتاب سے پہلے آنے والے مہمان کا فطرہ بھی صاحب خانہ پر واجب ہے ۔ان کا کہناتھا کہ زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی روز گار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پو را کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے ،نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں انسانیت دم توڑ رہی ہے،عوام کوریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم نے کیا،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو دل کے ظاہری نہیں باطنی علاج کی ضرورت ہے ۔ سودی نظام کو تحفظ دینے اور ملک سیکولر بنانے کی کوشش اللہ اور اس کے رسول ۖ سے بغاوت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم رمضان المبارک میں اجتماعی توبہ کرکے نظام مصطفی کے نفاذ کی جدو جہد کا عہد کرے تو ملک میں رحمتوں برکتوں کی بارشیں برسیں گی جب تک رسول اللہ کا نظام رحمت اس ملک میں نافذ نہیں ہوتا ملک و قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی ۔ایم اے تبسم نے کہا کہ مسلمان قران و سنت سے اپنا تعلق مضبوط بنا ئیں ماہ صیام سیرت و کردار ، صبرو استقامت کا مہینہ ہے جو مغفرت اور نجات کا پیغام لے کر آتا ہے ہم سب پر لازم ہے کہ اس بابرکت مہینے میں مستحقین کے ساتھ ہر قسم کی امداد کریں حکومت اور تاجر عوام کو ریلیف دیں خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں رمضان المبارک کی مقدس ساعتیں صحت و تندرستی اور ایمان کی حالت میں میسر آئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان نیازی کے زیر اہتمام آج (30 جون، جمعرات) کو سیمینار بعنوان، فلسطین، عالم اسلام کا اہم مسئلہ منعقد ہوگا۔ ایبٹ روڈ پر واقع ہوٹل میں 5بجے شام منعقد ہونے والے سیمینار کی صدارت قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کریں گے۔ جبکہ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف عطامحمد مانیکا، جے یو پی نیازی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیپلز پارٹی کے رہنما نوید چودھری،سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، جماعت اسلامی کے رہنما فرید احمد پراچہ،جماعت الدعوہ کے امیر حمزہ، تحریک منہاج القرآن کے مولانا محمد حسین آزاد اور فرحت حسین شاہ،مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی، سیکرٹری سیاسیات مولانا اسد عباس نقوی، پرنسپل جامعہ منہاج الحسین علامہ محمد حسین اکبر، جے یو پی نیازی کے رہنما پیر عنصرفرید چشتی، پیر اختر رسول قادری، اور دیگر خطاب کریں گے۔ڈاکٹر امجد چشتی کا کہنا تھاکہ فلسطین سیمینار اتحاد بین المسلمین کا بہترین نمونہ ہوگا، جس میں فلسطینیوں کی آزادی کی تحریک کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ تحریک چلانی چاہیے۔ او آئی سی کو کسی ایک ملک کے خلاف متنازع دفاعی محاذ بنانے کی بجائے امت کے مشترکہ مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد (جی پی آئی) پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے غیرملکی میڈیا میں شائع ہونے والی ان اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں پائے جانے والے ہندو توہین آمیز جوتوں کی امپورٹ دوست ملک چین سے کی جارہی ہے،انہوں نے برطانوی ذرائع ابلاغ بی بی سی کی ایک حالیہ رپورٹ پر اپنے تبصرے میں کہا کہ لاہور کی جوتے ساز فیکٹری کے مالک شیخ نعیم کی جانب سے چین کو ملوث کرنا گمراہ کن ہے، رپورٹ میں یہ واضح نہیں کہ چین کی جانب سے یہ ہندو منترا “اوم”پر مشتمل ڈیزائن کِن مصنوعات میں استعمال ہونے کیلئے بنایا گیا تھا، ڈاکٹررمیش ونکوانی کے مطابق اس گھناؤنے جرم کی سزا نہ صرف توہین مذہب میں واضح ہے بلکہ یہ فراڈ اور جعلسازی کا کیس بھی بنتا ہے،انہوںنے معروف برانڈ “اسٹائلو”کی جانب سے بروقت وضاحت نامہ کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سارے معاملے میں اسٹائلو کو ذمہ دار قرار دینا سخت نامناسب ہے، جعلسازوں نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے معاشرے میں انتشار کو ہوا دی ہے،ڈاکٹررمیش کمار نے مطالبہ کیا کہ ملکی مفاد اور دوست ملک چین سے قریبی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیرملکی میڈیا کو رپورٹ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے بصورت دیگر پاکستان ہندوکونسل قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے، اس حوالے سے متاثرہ جوتے ساز برانڈ اسٹائلو کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی کا تعین کرنا بھی زیرغور ہے۔
۔۔۔۔۔۔
بھمبرکی خبریں
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)جب سے سیاست کاآغاز کیاہے بڑھنگ والوں نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیاہے آج آپ کی حاضری دیکھ کر آپکا جوش اور ولولہ دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا جوچند لوگ آج کے پروگرام میں نہیں آسکے ان تک میرا پیغام ہے کہ بڑھنگ کی خدمت مجھ سے بڑھ کر کسی نے نہیںکی آپ لوگ یقیناً ایسے شخص کے دھوکے میں آرہے ہیں جو بے وفائیوں کی داستان ہے ان خیالات کااظہار آزادریاست جموںوکشمیر کے سابق صدر بزرگ سیاستدان راجہ محمد ذوالقرنین خان نے بڑھنگ کے مقام میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ محمد ذوالقرنین خان نے کہاکہ طارق فاروق نے سردار قیوم جیسے محسن کش سردار سکندر حیات ،چوہدری صحبت علی ،سردار عتیق احمدخان اور میرے سمیت ہر محسن کوڈسا غالباً 2004کی بات میں اور میرا عزیز چوہدر ی انوار الحق کشمیرہاؤس میںاس وقت ے وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کے پاس ملنے گئے جب ان کیخلاف طارق فاروق نے چند دیگر افرادکیساتھ ملکر تحریک عدم اعتماد پیش کی تو سردار سکندر حیات کے الفاظ تھے کہ طارق فاروق ایسا سانپ ہے جو ہرمحسن کو ڈستا ہے کل میرے پاس بیٹھ کر مجھے وفاداری کاحلف دے رہا تھا اور آج محسن کشی کرکے عدم اعتماد پیش کررہاہے بڑھنگ والو محسن کش شخص کے جھانسے میں نہ آنا آج تک اس شخص نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے آج راجہ فاروق حیدر خان کی آڑ میں نئی سازش تیار کررہاہے لیکن آنے والے دنوں میں راجہ فاروق حیدر خان کو بھی ڈسے گا طارق فاروق کی سازشیں اور محسن کشی کی داستانیں اب ڈھکی چھپی نہیں رہیںجو گھناؤنا کھیل طارق فاروق اور برجیس طاہر کھیل رہے ہیں جلد اسکا حساب ہوگا آپ لوگ مکمل یکجہتی کیساتھ میرے نامزد کردہ امیدوار اسمبلی چوہدری انوار الحق کا ساتھ دیں اور 21جولائی کو چوہدری انوا رالحق کو بھاری اکثریت سے فتح دلائیں یہ میری تمام برادریوں سے اپیل ہے اور انوار الحق ہی واحد شخص ہے جو بہترین صلاحیتوں سے مالامال ہے اور آپ کے حقوق کا تحفظ کر سکتا ہے اس سے قبل چوہدری انوار الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ راجہ محمد ذوالقرنین خان کی قیادت میں ہونیوالی تعمیر وترقی اور فریق مخالف کے جھوٹے وعدوں پر مشتمل تعمیروترقی کا صرف اگر بڑھنگ میں جائزہ لیںتو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا جس شخص کو پونے پانچ سال تعمیر وترقی یاد نہیں آئی آج ووٹ خریدنے اور ضمیر خریدنے کیلئے جعلی ٹرانسفارمر بانٹ رہاہے گلیاں اور نالیاں بنا رہاہے یہ عوامی پیساہے جو الیکشن میں واضح شکست دیکھ کر خرچ کررہاہے یہ ضرور خرچ کروائیں لیکن ووٹ کا فیصلہ ضمیر کی آواز پر کریں ووٹ ایمان کی علامت اور ضمیر کی آواز ہے یہ سوچ سمجھ کر دینا چاہیے اور دھوکے باز شخص کے دھوکے میں ہر گز نہ آئیں جس نے ریاست بھر کے ہر محسن کوڈسا اور جس کا بہروپ اب کھل کر سامنے آچکاہے بزرگ محترم کیساتھ گزشتہ 16سالوں سے کامیابی کیساتھ اتحاد چل رہاہے اسمیں گرم سرد ہر طرح کے موسم آئے کامیابیاں بھی نصیب ہوئیں اور ناکامیوںکا منہ بھی دیکھنا پڑا لیکن اعتماد میں کبھی کمی نہیںآئی محبت کے رشتے میں کبھی دراڑیں نہیں پڑیں انشاء اللہ بزرگ محترم کی قیادت میں محبت ،بھائی چارے اور عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا آج میرا بھائی اور رفیق کار راجہ بابر علی ذوالقرنین خان چند سازشیوںکی سازش کی وجہ سے پابند سلاسل ہے انشاء اللہ جلد رہاہوکر ہمارے درمیان آئے گا اور جب آئے گا تو وزیر اعظم سے بڑھ کر اسکا استقبال کیاجائیگا آج آپ بڑھنگ والوں اور حلقہ کے دیگر لوگوںنے راجہ علی ذوالقرنین خان کی کمی کوبھی پورا کرنا ہے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے (ر) اکاؤنٹس آفیسر راجہ محمد اقبال نے کہاکہ اہلیان بڑھنگ راجہ محمدذوالقرنین خان کی خدمات کا پاس کریں اور راجہ محمد ذوالقرنین خان کے نامزد امیدوار کوبھاری اکثریت سے کامیاب کریں جبکہ دوسری طرف محض جھوٹ فریب ،دھوکہ بازی دغا بازی ہے ہم نے 2006میں جماعتی ٹکٹ کے احترام میں اس دھوکے باز شخص کا ساتھ دیالیکن سخت مایوسی ہوئی یہ شخص راجپوت برادری کو برداشت نہیںکرتا اب بھی راجہ فاروق حیدر خان کو استعمال کرکے آپ کو بے وقوف بنانا چاہتا ہے اور راجہ فاروق حیدر کو بھی سازش کرکے اپنے حلقے سے دور رکھ کر اپنے حلقے سے ہروانا چاہتا ہے لیکن سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی اس سے قبل سابق صدرریاست کے سیاسی مشیر راجہ فہیم اختر خان ،راجہ محمد نعیم خان ،راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور چوہدری انوار الحق کا ساتھ دینے اور محسن کش شخص کے دھوکے سے بچنے کیلئے عوام کو متنبہ کیا قبل ازیں سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان کو انکی رہائش گاہ بھمبرسے ایک بڑی ریلی کی صورت میں بڑھنگ لایاگیا راجہ محمد ذوالقرنین خان نے بڑھنگ کو ٹاؤن کمیٹی بنائیے جانے کا نوٹیفکیشن بڑھنگ کی اصلاحی کمیٹی کے حوالے کیا اور گرلز ڈگری کالج کی فنانشل منظوری کا نوٹیفکیشن بھی اصلاحی کمیٹی کے حوالے کیا جلسہ عام میں حلقہ بھمبرکی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی اس قبل اہلیان بڑھنگ کی جانب سے شرکاء جلسہ کیلئے افطارپارٹی کا اہتمام کیاگیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) سا بق صدر ریاست را جہ محمد ذوالقر نین خا ن کی سیر لہ آمد سیر لہ میں چو ہدر ی انو ارا لحق کے الیکشن آفس کا افتتا ح کیا راجہ محمد اقبا ل ،راجہ محمد آصف ،راجہ شبیر حسرت ،مرزا امتیاز ،را جہ نعیم نجمی اور مرزا محمد اشفاق کی زیر قیادت را جہ محمد ذوالقر نین خا ن کا شا ندار استقبا ل کیا گیا را جہ ذوالقر نین کے استقبا ل کے دو ران سیر لہ کے نو جوانوں میں جوش و خروش راجہ ذوالقر نین خا ن ،چو ہدر ی انوارا لحق اور راجہ علی ذوالقر نین کے حق میں زبر دست نعر ے بازی نو جوانوں کے ڈھو ل کی تھا پ پر بھنگڑ ے تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز سا بق صدر ریاست را جہ محمد ذوالقر نین خا ن سیر لہ میں چو ہدر ی انو ارا لحق کے الیکشن آفس کا افتتاح کر نے کیلئے سیر لہ تشریف لا ئے جس پر سیر لہ کے عما ئد ین راجہ محمد اقبا ل ،راجہ محمد آصف ،راجہ شبیر حسرت ،مرزا امتیاز ،را جہ نعیم نجمی اور مرزا محمد اشفاق کی زیر قیادت درجنوں مو ٹر سا ئیکل سوار نو جوانوں نے انہیں ڈھیر ی وٹاں کے مقام پر ویلکم کیا اور مو ٹر سا ئیکلوں کے بڑ ے جلوس کیسا تھ سیرلہ لا یا گیا جہاں پر راجہ محمد ذوالقر نین خا ن نے چو ہدر ی انو ارا لحق کے انتخا بی دفتر کا افتتاح فیتہ کا ٹ کر کیا دریں اثنا را جہ ذوالقر نین خا ن جب سیر لہ کی حدود میں داخل ہو ئے تو سیر لہ کے سینکڑوں لو گوں نے انکا وا لہا نہ استقبا ل کیا اس دو را ن ا ن پر پھو لوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں جبکہ سخت گر می اور روزے کی حا لت میں نو جوانوں نے ڈھو ل کی تھاپ پر بھنگڑ ے ڈالے اور راجہ محمد ذوالقر نین خا ن ،چو ہدر ی انو ارا لحق اور راجہ علی ذوالقر نین کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی اس موقع پر راجہ ذوالقر نین خا ن نے کہا کہ اہلیا ن سیر لہ کی طرف سے والہا نہ استقبا ل کر نے پر انکا مشکور ہوں چوہدر ی انو ارا لحق ہمارے اتحاد ی ہیں سیر لہ کے عوام 21جو لا ئی کو چو ہدر ی انو ارا لحق کو کا میا ب کروا ئیں انشا اللہ چوہدری انو ارا لحق کا میا ب ہو کر اہلیا ن سیر لہ کی محرو میوں کا ازالہ کر ینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)معروف رو حا نی شخصیت پیرسید پٹھا ن بادشا ہ کے سا لا نہ عرس کی تقر یبا ت اختتا م پذ یر عرس کے آخری روز مختلف سیاسی و سر کا ری شخصیا ت کی درگاہ پر حا ضر ی مختلف شخصیا ت نے مزار پر چادریں چڑ ھا ئیں ذائر ین میں لنگر کی تقسیم جبکہ دعائیہ تقر یب میں سینکڑوں افراد کی شر کت تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کی معروف روحا نی شخصیت پیر سید پٹھا ن بادشاہ کے سا لا نہ عرس کی تقر یبا ت گزشتہ روز اختتا م پذیر ہو گئیں عرس کے آخری روز ایک بڑ ی دعا ئیہ تقر یب منعقد ہو ئی جس میں علاقہ بھر کے سینکڑوں لوگوں اور ذائر ین نے بھر پور شر کت کی دریں اثنا ء سابق سپیکر وآزاد امیدوار حلقہ ایل اے7بھمبر چو ہدر ی انو ارا لحق ،ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال ،ڈی ایف او ضلع بھمبر راجہ عمرا ن شفیع نے بھی درگا ہ پر حا ضر ی دی اور پیر سید پٹھا ن با دشاہ کے مزار پر چا دریں چڑ ھا ئیں دعائیہ تقر یب کے بعد خادم دربار مہر خا لد حسین ثاقب نے ذائر ین اور عوام علاقہ میں لنگر تقسیم کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)مون سون کے دورا ن کسی بھی ناگہانی آفت سے نبٹنے کیلئے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر اور ڈی سی آفس میں کنٹرول رومقائم کر دیے گئے ہیں ریسکیو 1122صحت عامہ سمیت تمام محکمہ جات کو الرٹ رک دیا گیا ہے آمدہ الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا کسی بھی سرکاری ملازم کواگر سیاسی میٹنگ یا جلسہ میں دیکھا گیا تو اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میںلائی جائیگی تمام محکمہ جات کے سربراہان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیںکی جائے گی ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر بھمبرمرزا ارشدمحمود جرال نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیاانہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں تمام محکمہ جات کے سربراہان کسی قسم کی تقرری یا تبادلہ نہ کریں اور اپنے محکمہ کے ملازمین سے ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کروائیںںاگر کوئی ملازم کسی سیاسی میٹنگ یا جلسہ میں دیکھا گیا تو اس کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سردار الیاس خان نے کہاکہ الیکشن میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس گشت کو بڑھا دیا گیا اور پولیس کو مختلف سیکٹروں میں تقسیم کردیا گیا ہے جسکی نگرانی ایس ایچ اوز ڈی ایس پیز اور میں خود کرونگا اس سلسلہ میںکسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ترجمان کیمطابق ڈی ایچ او کی ایمبولینس سرکاری فرائض کی انجام دہی کیلئے میرپور میں تھی جو کہ واپس ڈی ایچ او آفس پہنچ گئی ہے اس حوالہ سے گزشتہ روز بعض اخبارات میں ایمبولینس کے غائب ہونے کی خبروں میںکوئی صداقت نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ضلعی فوجداری عدالت نے تھانہ سٹی کے مشہور مقدمہ قتل سرکار بنام انصر علی وغیرہ میں جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم کو سزائے موت اور 3لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دیگر ملزمان کوپانچ پانچ سال قید بامشقت اور یک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی تفصیلات کیمطابق بھمبرکے نواحی گاؤں دھبکی کے رہائشی میجر(ڑ) محمد صدیق کے جواں سالہ بیٹے جواد صدیق کوعید کے دن گھر میںگھس کر قتل کردیا تھا جسکا مقدمہ علت نمبر 244/07تھانہ سٹی بھمبرمیں درج ہو امقدمہ کی سماعت ضلعی فوجداری عدالت جو کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد منشاء غوث اور ضلع قاضی عبدالخالق عتیق پر مشتمل تھی نے گواہوں اور شہادتوںکی روشنی میں مقدمہ کے مرکزی ملزم انصر علی ولد حاکم علی ساکن دھبکی کو سزائے موت اور 3لاکھ مالی تاوان جبکہ دوسرے ملزمان شہباز حسین ولد محمد اکرم ،اکرام سبحانی ولد محمد صادق ساکن گڑھا للیاں کو مجموعی طور پر پانچ پانچ سال قید بامشقت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ ملزمان کوتین تین ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی ملزمان کی جانب سے چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ جبکہاستغاثہ کی جانب چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ اورچوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ ایل اے سات بھمبر تھری کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے چوہدری انوار الحق تالہ ،چوہدری طارق فاروق شیر،ڈاکٹر انعام الحق بلا،راجہ امتیاز احمد تیر ،چوہدری غلام مصطفٰی گھوڑا اور ڈاکٹر ریاض احمد پنکھے کے نشان پر الیکشن لڑیںگے اس سلسلہ میںریٹرننگ آفیسر کے دفترمیں ختمی لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے تفصیلات کیمطابق ریٹرننگ آفیسر جہانگیر احمد جرال کے دفتر سے جاری ہونیوالی ختمی لسٹ کیمطابق سابق سپیکر اسمبلی اور آذادامیدوار چوہدری انوار الحق کو تالہ ،مسلم لیگ ن کے چوہدری طارق فاروق کوشیر ،تحریک انصاف کے ڈاکٹر انعام الحق کو بلا ،پیپلزپارٹی راجہ امتیاز احمدکو تیر ،مسلمکانفرنس کے چوہدری غلام مصطفیٰ کوگھوڑا ،سنی تحریک کے راجہ محمد رفیق کو سیڑھی ،آزادامیدوارن چوہدری محمد نجیب گھڑیال ،راجہ مظہر اقبال بلی ،چوہدری عارف سرفراز عینک ،چوہدری سعید خادم بکری ،چوہدری قیوم یوسف گائے ،ڈاکٹر ریاض احمد پنکھا ،راجہ اظہرخان بالٹی ،عابد زبیر فٹبال اور راجہ تیمور الیاس کو حقہ کونشان الاٹ ہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) گھر والوںنے زبر دستی شادی کردی ہے خاوند کیساتھ نہیں رہنا چاہتی انگلینڈ بھیجا جائے والدہ نے تمام سفری دستاویزات چھین لی ہیں برطانوی پلٹ لڑکی نے وکیل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو درخواست دیدی جس پر کرروائی کرتے ہوئے لڑکی کو سفری دستاویزات سمیت پولیس کی نگرانی میں برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد پہنچا دیاگیا تفصیلات کیمطابق کھمب بھمبرکی رہائشی برطانوی پلٹ لڑکی اقصیٰ یاسین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبرکو بذریعہ وکیل درخواست دی کہ اس کے گھر والوںنے اسے ورغلا کر پاکستا ن لے آئے اور یہاں زبردستی شادی کر دی اورمیرے سفری دستاویزات بھی چھین لیے میں واپس جانا چاہتی ہوں میرے سفری دستاویزات مجھے لیکر دیے جائیں جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی والدہ سے اسکی سفری دستاویزات لیکر پولیس کی نگرانی میں برٹش ہائی کمیشن کے حوالہ کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مرزا ارشد محمود جرال نے ڈسٹرکٹ وسیشن جج ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی تحریک پر بھمبر ،سماہنی و برنالہ میں احاطہ کچہری کے اندر سیاسی جلسہ ریلی و نعرہ بازی پر فوری طور پر دفعہ 144نافذ کر دی ہے جو شخص اسکی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا اس کیخلاف زیر دفعہ 188 APCکاروائی عمل میں لائی جائیگی یہ حکم تاریخ اطلاق سے 2ماہ تک نافذ العمل رہے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پرائونشل یوتھ اسمبلی کے وزیر برائے اقلیت جسویندر کمار اور وزیر برائے کھیل وسیم حیدر کی ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن آزاد خان کے ساتھ ملاقات ہوئی جس کے دوران سردار سورن سنگھ قتل کیس کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن نے وزراء کو یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ دو ماہ کے اندر اندر اس کیس کے مرکزی ملزم بلدیو کمار کو سزا ملے گی،وزراء نے کیس میں پولیس کی کارکردگی کو مدنظرر کھتے ہوئے خیبر پختونخواہ پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ملزم کو پکڑا،اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ کسی بھی کیس کو جلد سے جلد حل کیا جائے جیسا کہ سردار سورن سنگھ قتل کیس اور ملالہ یوسفزئی کیس کے ملزموں کو ایک دن کے اندر اندر گرفتارکیاگیا،اس موقع پر یوتھ اسمبلی نے خیبرپختونخواپولیس کی کارکردگی پر اطمینا ن کااظہارکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے ترجمان بہرام خان عثما ن خیل نے انتظامیہ اب عوام سے احتجاج کا جمہوری حق بھی چھیننے لگی ہے،لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر لاٹھی چارج اورصحافی سمیت بلدیاتی نمائندوں پر مقدمات کے اندراج کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے،ایک اخباری بیان میں انہوںنے کہاکہ مظاہرہ کرنا اور حق کیلئے آواز بلند کرنا سب کا جمہوری حق ہے مگر اب عوام سے یہ حق بھی چھینا جارہاہے ،یہاں پر کسی کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں اورعوام کو بجلی کی شکل میں جو سہولت میسرہے اس کا بھی نام ہے مگر نشان نہیں اب اگر کوئی لوڈشیڈنگ کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کریں تو ان پر بھی لاٹھیاں برسائی جائیںگی جو ظلم اور جبرکی انتہاہے،انہوںنے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں پر مقدمات کا اندراج تو ہے ہی ظالمانہ اقدام مگر اس کے ساتھ ساتھ سینئرصحافی غلام فاروق پرمقدمہ درج کرنا ایک قابل تشویش امر بھی ہے کیونکہ موصوف اس وقت کوریج کررہے تھے جن کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا،انہوںنے حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جن افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں انہیں فوری طورپر واپس لیا جائے اور بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی))اصلاحی کمیٹی امن تنظیم ملاکنڈ ڈویژن کے چئیر مین حاجی محمد زبیر نے کہاہے کہ میں پولیس چوکی بارامہ مینگورہ کے انچارج عمرزادہ کو اپنے طرف سے اور اپنی تنظیم کے طرف سے اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس نے جرائم کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی اور سات سال کے بچے کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والے مجرم کو گرفتار کرلیا ایسے جرم کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے ظالموں کو سخت سے سخت سزاملنی چاہئے زبیر نے کہاکہ ہم جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس سے تعاون جاری رکھیں گے تاکہ ضلع سوات سے جرائم کا خاتمہ ہوسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔