جی کیو ایم کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے شرم انگیز وقوعہ کی مذمت

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا العروف سورٹھ ویر اسلامی نظریاتی کونسل کے شرم انگیز وقوعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی علمائے دین معاشرے کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں اورانکی شخصیت مثالی اور عوام کےلئے باعث تقلید ہوتی ہے۔

جبکہ اسلامی معاشرے میں علمائے دین کو خاص اہمیت وحیثیت حاصل ہے کیونکہ عوام ان کے افعال و اعمالا ور کردار سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں اور انہیں یہ گمان ہوتا ہے کہ علمائے دین اس دور پر فتن میں بھی جانبداری ‘ مفاد پرستی ‘ حرص و حسد اور حوس و لالچ سے پاک تقویٰ و پرہیز گاری کی زندگی گزارتے ہیں مگر اسلامی نظریاتی کونسل میں جو مظاہر سامنے آئے اس سے پاکستانی مسلمانوں کے ہی نہیں۔

بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے اعتماد واعتقاد کو ٹھیس پہنچی ہے اور نہ صرف باہم دست و گریبان ہونے والے علمائے دین کا تشخص مجروح ہوا ہے بلکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے وقار کو بھی نقصان پہنچا ہے اسلئے جارحیت کا مظاہرہ کرنے والے دونوں علمائے دین کا اب کسی بھی طرح اسلامی نظریاتی کونسل سے وابستہ رہنا اسکے اپنے وقاراور اس کے فیصلوں کے احترام کیلئے مضر ثابت ہوگا۔