اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ہیں، آزادی کی قدر کشمیری بھائیوں سے پوچھو، عقیل خان

Pakistan Independence Day Function

Pakistan Independence Day Function

جمبر (نامہ نگار) رفیق ماڈل سکو ل جمبر میں یوم آزادی کی تقریب ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی عقیل خان کالمسٹ/ایڈیٹر تھے۔ تقریب میں بچوں نے بھر پور حصہ لیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ اس کے بعد بچوں نے وطن کی محبت سے سرشار ہوکر ملی نغمے پیش کیے۔

آزادی وطن پر تقاریر کیں اور قائد کے اقوال سنائے۔ تقریب سے سکول کے سٹاف اور پرنسپل نے بچوں کو ملک و ملت کی قدروقیمت پر درس دیا۔ تقریب سے عقیل خان کالمسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لیے ایک تحفہ ہے۔

جس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے۔ اگر آزادی کی قدر دیکھنی ہے تو ایک نظر کشمیر پر ڈالوجہاں ہر روز بھارت ان پر ظلم وستم کررہا ہے۔ آزادی کامطلب پوچھنا ہے تو فلسطینوں سے پوچھو جہاں ہر روز خون کی ندیا ں بہہ رہی ہیں۔

ہمیں اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم ایک آزاد وطن کے باشندے ہیں۔ ہمارے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد کشمیر اور فلسطینیوں کو بھی آزادی نصیب کرے۔آخر میں آزادی کا کیک کاٹا گیا اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔