گوہر الماس خان اور کاروباری برادری کا شیڈو وزیر عمران حسین ایم پی کو کامیاب دورہ فلسطین پر مبارکباد

Gohar Almas Khan, Imran Hussain

Gohar Almas Khan, Imran Hussain

بریڈ فورڈ برطانیہ (بابرچیمہ سے) گوہر الماس خان اور دیگر سیاسی،سماجی اور کاروباری برادری کا شیڈو وزیر عمران حسین ایم پی کو کامیاب دورہ فلسطین پر مبارکباد اور خراج تحسین۔یاد رہے کہ برطانوی پارلیمان میں منتخب ہونے اور شیڈو وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دورہ انکا پہلا اور انتہائ اہمیت کا حامل دورہ تصور کیا جا رہا ہے۔

فلسطین گئے یارکشائر سے عمران حسین آور رچرڈ برگن دونوں ممبران پارلیمنٹ کو لیبر لیڈر جیرمی کاربن کا دست راست اور معتمد ساتھی سمجھا جاتا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ الیکشن میں لیبر حکومت بننے کی صورت میں مسئلہ فلسطین کے پر امن اور منصفانہ حل کے امکانات میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔