گولان کی چوٹیوں پر گرینیڈ کے دھماکے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک

Israeli Soldier

Israeli Soldier

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیل کے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں پر ایک فوجی چوکی کے نزدیک گرینیڈ کے دھماکے میں دو صہیونی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو گرینیڈ پھٹنے کا یہ واقعہ شام کے ساتھ واقع حد متارکہ جنگ کے نزدیک ہرمن کی پہاڑی پر پیش آیا ہے اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ہلاک ہونے والے دونوں فوجیوں کی عمریں بیس اور چوبیس سال تھیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے پڑوسی ملک شام کے گولان کی چوٹیوں کے بارہ سو مربع کلومیٹر علاقے پر 1967ء کی چھے روزہ جنگ میں قبضہ کر لیا تھا اور چودہ سال کے بعد 1981ء میں اس کو صہیونی ریاست میں ضم کر لیا تھا لیکن عالمی برادری اس کے گولان کی چوٹیوں پر قبضے کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔