روس ترک سرمایہ کاری فنڈ جلد ہی فعال ہو جائے گا: دیمیتری یاف

Carel Dimitry Yaaf

Carel Dimitry Yaaf

روس (جیوڈیسک) روس سرمایہ کاری فنڈ کے صدر کرل دیمیتری یاف نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کا آغاز آئندہ سال سے ہوگا ۔

دیمتری یاف نے یہ بات روسی شہر ولا دی وسٹوک میں کہی جہاں انہوں نے بتایا کہ ہم ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں اسی وجہ سے ہم یہ مشترکہ فنڈ قائم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی نے بھی ایک موقع پر کہا تھا کہ ترک۔ روس مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ ، اک کویو جوہری پلانٹ کی تنصیب میں شراکت دار بن سکتا ہے۔