سونا 200 روپے مزید سستا، فی تولہ 50 ہزار 550 کا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 12 ڈالر کی نمایاں کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1256 ڈالر ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں 200 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 550 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 172 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 328 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کمی سے 730 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔