سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) مقامی مارکیٹ میں ان دنوں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

آج سونا اپنی گزشتہ روز کی قیمت کی نسبت 300 روپے فی تولہ اضافے کے ساتھ 51 ہزار 250 روپے کے حساب سے فروخت ہوتا رہا۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے 43 ہزار 928 روپے ہو گئی۔