سونے کی فی تولہ قیمت میں تین سو روپے اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں تین سو روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 46 ہزار سے بڑھ کر 46 ہزار تین سو روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی تین سو روپے اضافہ ہوا ہے جس سے دس گرام سونے کی قیمت 39 ہزار تین سو روپے ہو گئی ہے۔