سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

Gold Price

Gold Price

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 1220 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

عالمی منڈی کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

صرف ایک روز میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی سے 48 ہزار 400 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 172 روپے کی کمی سے 41 ہزار 485 روپے کا ہو چکا ہے۔