سونے کی فی تولہ قیمت 46 ہزار روپے تولہ سے کم ہو گئی

Gold Price

Gold Price

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت چھیالیس ہزار روپے سے کم پر آ گئی جو ملک میں ساڑھے چار سال کی کم ترین سطح ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت دو سو روپے کمی سے پینتالیس ہزار نو سو روپے پر آ گئی۔

ملک میں جنوری دو ہزار گیارہ میں سونے کی قیمت پینتالیس ہزار آٹھ سو روپے پر موجود تھی ۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی سے 11 سو 78 ڈالر فی اونس ہو گئی۔