سونے کی تولہ قیمت 400 روپے کی کمی سے 49 ہزار 50 روپے ہو گئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کی کمی سے 49 ہزار50 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کی کمی سے1234 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور343 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس سے تولہ قیمت 49 ہزار 50 اور دس گرام42ہزار 42 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت660 اور دس گرام 565.71 روپے پر برقرار رہی۔