اچھے کرداروں کی بہت بھوکی اداکارہ ہوں، ودیا بالن

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) ودیابالن نے کہا ہے کہ میں اچھے کرداروں کی بہت بھوکی اداکارہ ہوں یہ بات انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہی میں بالی وڈ میں صرف ایک فلم کرنا چاہتی تھی اور فلم پرینیتا کے ساتھ بہت خوش تھی لیکن اب دس سال اور 18 فلموں کے بعد بھوک پہلے سے بہت بڑھ گئی ہے۔

ودیا بالن نے بالی وڈ میں اپنے ایک دہائی کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے بڑی بات کیا ہو سکتی ہے کہ میں دس جون کو انڈسٹری میں اپنے دس سال پورے کر رہی ہوں۔ اس انڈسٹری میں میرا سفر بہت اچھا رہا۔

جتنے کی امید تھی اس سے کہیں زیادہ پایا۔اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے کئی مواقع ہاتھ آئے۔ودیا بالن نے فلم پرینیتا کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور اس میں ان کے ساتھ سیف علی خان تھے ۔