اچھے اور منفرد کردار کے لیے بہت لالچی ہوں، ودیا بالن

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ اچھے اور منفرد کردار کے لیے بہت لالچی واقع ہوئی ہیں۔

ممبئی میں اپنی نئی مراٹھی فلم کی تشہیر کے دوران انٹرویو میں ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ اچھے کرداروں کے لئے بہت لالچی واقع ہوئی ہیں،ضروری نہیں کہ وہ ساری عمر بالی ووڈ سے ہی چپکی رہیں گی بلکہ انھیں جہاں سے بھی اچھے اور جاندار کردار کی آفر ہوگی وہ اسے اچک لیں گی۔

انہیں جہاں کہیں انھیں اچھا کردار ملے وہ بلاجھجک اسے قبول کرلیتی ہیں۔ وہ ملیالم اور مراٹھی سمیت کسی بھی علاقائی فورم سے کام کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں۔

او لا لا گرل کا کہنا ہے میں اس تاک میں رہتی ہوں کہ کہاں اچھی فلم بن رہی ہے اور کون سا کردار میرے لیے چیلنجنگ ہے، میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتی کہ چھوٹا فورم ہے یا بڑا۔ میرے لیے میرا کردار ہی سب کچھ ہوتا ہے۔