الوداع جنرل راحیل شریف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

تحریر : پیر توقیر رمضان
16 جون 1956ئ کو کوئٹہ میں پیدا ہونیوالے جنرل راحیل شریف پاکستان کے 15 ویں آرمی چیف تھے ۔ان کے والد محمد شریف بطور میجر ریٹائرڈ ہو ئے 1971 ئ کی جنگ میں شہید ہو کر نشان حیدر حاصل کر نے والے میجر شبیر شریف کے جنرل راحیل شریف چھوٹے بھائی تھے۔ جنہیں 27 نومبر 2013 ئ میں پاکستان کی فوج چیف آ ف آرمی سٹاف بن کر ملک کی خدمت کا موقع ملاجن کی قیادت میں پاک فوج نے ملک میں جاری دہشت گری اور ہر دوسر ے دن ہو نے والے خود کش دھماکوں پر قابو پاتے ہوئے وطن دشمنوں کے مورچو ں پر حملہ کر کے ان کو تباہ کر دیا۔

جنرل راحیل شریف قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے ملک میں امن برقرار نہ رہنے دینے والوں کیخلاف کاروائی کر تے ہوئے ان کو انکی بلوں میں دھکیل دیا جنرل راحیل شریف کی خدمات پر پوری پاکستان قوم جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ،پاک فوج کے سپہ عظیم سالار جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب کے ذریعے انتہاپسندوں کو کچل کر انہیں واپس اپنی بلوں میں دھکیل کر پاکستان میں امن قائم کیا،آج شہری بلا خوف وخطر گھوم رہے ہیں جو پاک فوج کے جونواں کی قربانیو ں کو مظہر ہے۔

پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے ایجنڈوں او ر ان کے پے رول پر کام کرنے والے وطن دشمنوں کو جس طرح پاک فوج نے بلوں سے نکال کر انہیں اپنے انجام کو پہنچایا یہ بلاشبہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ہی فوج نے سرانجام دیا ہے۔پاکستان میں امن برقرا رکھنے کے لیے ہر وقت کوشاں رہنے والے پاک فوج کے عظیم سپہ سالارجنرل راحیل شریف نے پاکستان کی فوج کو اس قدر مضبوط بنا دیا ہے کہ دنیا میں کسی ملک کی فوج پاک فوج کا سامنا نہیں کر سکتی ہے ۔ قوم پاک فوج کے عظیم سپہ سالار و سابقہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو الوداع کہتے ہیں۔

حکومت پاکستان کی طرف سے جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کی عظیم فوج کا نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے جن سے پوری قوم کو توقع ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان ،وطن دشمنوں کیخلاف ضرب عضب جاری رکھیں گے اور پاکستان کی طرف بری نظر سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکا ل لیں گے اور جنرل راحیل شریف کی طرح پاکستان کے دشمنوں ناکوں چنے چبوائیں گے۔کسان اتحاد پنجاب کے صدر چوہدری رضوان اقبال نے جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی وقت پاکستان میں دہشت گردی اور خود کش دھماکے عام تھے جس پر پاک فوج نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں قابو پاکر ملک کو امن کا گہوارا بنا یا پاکستان میں اب ہر شہری بلا خوف خطر گھوم رہا ہے جو کہ بلاشبہ جنرل راحیل شریف کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

Qamar Javed Bajwa Receive Army Command

Qamar Javed Bajwa Receive Army Command

ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر نے پر کسان اتحاد جنرل راحیل شریف کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں احمد رضا خاں مانیکا نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے پاکستان کے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا کر یہ ثابت کیا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جنرل راحیل شریف کی بیش بہا قربانیوں پر تحریک انصاف ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے افسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم قابل تعریف ہے ،مشترکہ تعاون سے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں ملیں۔ تینوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہو گا۔ جنرل راحیل شریف نے ائر اور نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ اور راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم ا?ہنگی کے فروغ اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں جنرل راحیل شریف کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے مضبوط ملکی دفاع کیلئے ا?رمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج اور فضائیہ نے یک جان دو قالب ہو کر کام کیا۔ ائیر چیف مارشل نے جنرل راحیل کیلئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کیا۔الوداع جنرل راحیل شریف پوری پاکستانی قوم ملک کی ترقی کے لیے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج کی قربانیوں کو یاد رکھے گی اور پاکستانی قوم ہر وقت جنرل راحیل شریف کیلئے دعا گو ہے۔اللہ آپ کو صحت کاملہ اور تندرستی عطاء فرمائے۔(آمین)

Pir Toqeer Ramzan

Pir Toqeer Ramzan

تحریر : پیر توقیر رمضان