ہماری بھلائی

حقیقت ہے یہی بڑی سچائی ہے
میلاد منانے میں ہماری بھلائی ہے۔

کوئی نہیں جانتا اللہ کے سوا
عشق مصطفی کی کتنی گہرائی ہے

بے خوف ہیں محشر سے دیوانے
شفیع روز شمار کی رسائی ہے

راضی ہے اللہ خوش رسول بھی
محفل میلادجس نے سجائی ہے

بھیجتا رہے مسلسل درودوسلام وہ
میرے نبی کاجوشیدائی ہے

اجالے ہی رہیں گے اب ہرسو
شمع عشق رسول کی جلائی ہے

ملتی ہے اسے دولت سکون کی
یادمحبوب جس نے بسائی ہے

بسرکروزندگی محبت رسول میں
اسی میںسب کی اچھائی ہے

بلاکرعرش پرآقاکو
عظمت مصطفی رب نے دکھائی ہے

ہے سب جہانوںپرحکومت مصطفی
زیرنگیں آقاکے خدائی ہے

گنبدخضریٰ پرکھڑے ہوکر
سنائے نعت رسول صدیق تمنائی ہے

Milad un Nabi

Milad un Nabi

تحریر : محمد صدیق پرہار