جذبہ خیرسگالی ، لانڈھی جیل سے 86 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا

Indian Fishermen

Indian Fishermen

لانڈھی (جیوڈیسک) لانڈھی جیل کراچی سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 86 بھارتی ماہی گیروں اور ایک شہری کو رہا کر دیا گیا، رہائی پانے والوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔

وفاقی حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت لانڈھی جیل کراچی سے 86 بھارتی ماہی گیروں اور ایک شہری کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔ رہائی کے بعد ان بھارتی باشندوں کو گاڑیوں کے ذریعے کینٹ سٹیشن روانہ کیا گیا جس کے بعد کینٹ سٹیشن سے بذریعہ ٹرین لاہور روانہ کیا جائے گا۔

جہاں سے واہگہ بارڈر پر ماہی گیروں اور شہری کوبھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ لانڈھی جیل میں اب بھی 457 بھارتی ماہی گیر ہیں۔