حکمران عوام کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کردینا چاہتے ہیں’ ایم آر پی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی مالیاتی اداروں کی ہدایت و فرمائش پر حکومت کی جانب سے بجلی کی سبسڈی میں کمی یا خاتمے سے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ ہوگا جس سے صنعتوں میں تیار ہونے والی روزمرہ استعمال کی اشیاء کے ساتھ ذرعی اجناس کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

جبکہ گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ ہوچکا ہے اور بجلی نرخوں میں اضافہ سے مہنگائی کا ایسا طوفان آجائے گا جس کے تھپیڑوں میں
عزت کے ساتھ زندہ رہنا عوام کیلئے مشکل ہی ناممکن ہوجائے گا۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ اور وزراء کے لاؤ لشکر سمیت مختلف اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی عیادت اور اس سے قبل عمران خان کی اسی بہانے جناح اسپتال میں فوٹو سیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو سیشن کے اوچھے سیاسی ہتھکنڈوں کی بجائے عوام کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور سانحات کے رونما ہونے سے قبل مؤثر حفاظتی تدابیر و اقدامات کے ذریعے عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے۔

مگر سیاستدان اور حکمران دونوں ہی اوچھے سیاسی ہتھکنڈوں کی تکمیل و فوٹو سیشن کیلئے غفلت و نااہلی کے ذریعے سانحات و حادثات کے رونما ہونے کا انتظار کرتے ہیں جو یقینا عوام دشمنی ہے جسے کسی بھی طور حب الوطنی سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔