حکومت نے ایئرپورٹ پر بھارتی وفد کی ضیافت کا بل پی آئی اے کے کھاتے میں ڈال دیا

Nawaz Sharif and Modi

Nawaz Sharif and Modi

لاہور (جیوڈیسک) حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے وفد کے لیے ایئرپورٹ لاؤنچ پر دیئے گئے ضیافت کا 2 لاکھ 10 ہزار روپے کا بل پی آئی اے کے کھاتے میں ڈال دیا جسے ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن سے وصول کرلیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کے لیے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لاؤنچ میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس کا بل قومی ایئرلائن کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی مہمانوں کو ایئرپورٹ پر ہائی ڈی دی گئی جس کا بل 2 لاکھ 10 ہزار روپے بنا تاہم اس بل کی سرکاری خزانے یا وزیراعظم کی جانب سے ادائیگی نہیں کی گئی اور بل قومی ایئرلائن کے کھاتے میں ڈال دیا گیا جسے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے سے وصول کیا۔

واضح رہے 25 دسمبر کو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی مختصر دورے پر لاہور آئے تو ان کے استقبال کے موقع پر گلدستے پیش کیے گئے جب کہ مہمانوں کے لیے ایئرپورٹ پر ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔