مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/6/2015

Mohammad Yaqoob Nadeem

Mohammad Yaqoob Nadeem

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پنجاب حکومت نے تاریخ ساز بجٹ پیش کر کے عوام دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے، پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ سے معاشی سر گرمیوں میں اضافہ ہو گا، بجٹ ہر لحاذ سے متوازن ہے،عوام کو صحت، تعلیم کی سہولیات میسر ہوں گی، توانائی بحران کیلئے 24ارب روپے رکھے گئے ہیں جس سے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکے گا، ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب و ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175 محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ پائیدارترقی، مضبوط معیشت، عوام کی فلاح و بہبود اور تمام علاقوں کی متوازن ترقی کا آئینہ دار ہے، ہماری حکومت نے ملک کی تاریخ سے سب سے متوازن بجٹ پیش کرکے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہر طبقہ فکر کی نمائندہ جماعت ہے،پنجاب حکومت کے عوام دوست بجٹ نے اپوزیشن کے احتجاجی عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے، ایسے متوازن بجٹ پر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ٹیکس فری بجٹ سے تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، نئے مالی سال میں دیہی علاقوں کی سٹرکوں کی تعمیر و بحال سے دیہی معیشت ترقی کرے گی، دیہی علاقوں جی ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو جاتا ہے، پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ گزشتہ 15سال کے دوران توانائی بحران کے باعث صنعتی، معاشی اور زرعی ترقی کو پہنچنے والے نقصان کی حقیقی تلافی کرے گا، موجودہ بجٹ میں دیہی و شہری ترقی کیلئے یکساں طور پر بھر پور توجہ دی گئی ہے، نئے بجٹ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی خصوصی منصوبے شروع کئے گئے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری کو پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا سرپرست اعلی بنا دیا گیا، ہم ان کی سرپرستی میں عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل کروا سکیں گے اور صحافیوںکے حقوق کی جنگ لڑیں گی، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری کو پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا سرپرست اعلی بنا دیا گیا، جس پر ایم پی ایز محمد یعقوب ندیم سیٹھی، حاجی نعیم صفدر انصاری، ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن ملک خرم نصراللہ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوںاور صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کیلئے یہ بڑے عزاز کی بات ہے کہ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ان کی سرپرستی کریں گے، ان کی قیادت میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا، اور اب عوام اور صحافیوں کے مسائل بہتر طور پر حل ہو سکیں گے، اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمرا ن سلفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد انصاری ملک بھر کے صحافیوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ارشد انصاری ہمارے پریس کلب کے سر پرست اعلی ہیں، ہم ان کی قیادت میں صحافی کالونی کیلئے بھی بھر پور کوشش کریں گے اور عوام کے مسائل پر بھی توجہ دیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126