سائیں سرکار پر الزامات کی بوچھاڑ، اپوزیش آج حیدر آباد، عمر کوٹ میں مظاہرے کریگی

Arbab Ghulam Conference

Arbab Ghulam Conference

حیدر آباد (جیوڈیسک) سائیں سرکار کی حکومت کیخلاف سندھ کے رہنما اکٹھے ہو گئے، لطیف آباد میں پریس کانفرنس میں پیر پگاڑا، ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا اور دیگر نے سندھ حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

پیر پگاڑا نے آج حیدر آباد سے ریلی نکالنے اور عمر کوٹ میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف ریلی اور جلسے میں شرکت کریں گے۔

ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے، رینجرز کے متحرک ہونے پر حکمرانوں کے لوٹ مار کے دروازے بند ہو گئے۔

ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سندھ کی جلا وطن حکومت کو دبئی سے چلایا جا رہا ہے۔ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آج تک نہیں بنا جس کا آزادی کے وقت وعدہ کیا گیا تھا۔