گورنمنٹ کالج وومن کاہنہ کے 1 سالانہ کانووکیشن 2017 میں رانا مبشر اقبال، حاجی بشارت رحمانی کی شرکت

Government College Women Event

Government College Women Event

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلی پنجاب رانا مبشر اقبال اور چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی نے گذشتہ روز گورنمنٹ کالج وومن کاہنہ کے 1 سالانہ کانووکیشن 2017 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ترقی، خوشحالی اور کامیابی کی کنجی ہے۔ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔

نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ترقی و خوشحالی کے سفر کیساتھ ملک و قوم کے مستقبل کوتابناک بناناہے۔ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ سودمند سرمایہ کاری ہے اور اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت نے پہلے بھی دل کھول کر وسائل فراہم کیے ہیں اورآئندہ بھی جتنے وسائل درکارہوںگے مہیا کریں گے۔

سالانہ کانووکیشن میں وزیر تعلیم رانا مشہود ، رانا راشد،ارشد رضا ایڈوکیٹ،کونسلرز ذولفقار ،ملک مشتاق احمد ،سجاد ، عرفان شاہ ، سیاسی و سماجی رہنما آصف رحمانی نے بھی شرکت کی۔ گورنمنٹ کالج وومن کاہنہ کا شمار ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے اور یہ ادارہ معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

رانا مبشر اقبال اور چئیرمین حاجی بشارت نے گورنمنٹ کالج وومن سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور مختلف شعبوںاور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں گولڈ میڈلز اوراسناد تقسیم کیں۔رانا مبشرنے طلباء و طالبات اور مختلف شعبوںاورہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں اور آپ سے قوم کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

یقینا یہ ایک بڑا عظیم تعلیمی ادارہ ہے جو قوم کے بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم دے رہا ہے۔ تعلیم کے فروغ میں مصروف عمل ادارے اور افراد معاشی ترقی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور اس نیک مقصد کیلئے ان کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔ نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اورمیرا ایمان ہے کہ نوجوان پاکستان کو صحیح سمت میں ڈالیں گے اورپاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔

حاجی بشارت نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام دلانا ہے اور اس مقصد کے حصول کا واحد راستہ تعلیم کا فروغ ہے اور اس نیک مقصد کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔وسائل کو یکجا کرکے علم کی کرنیں ملک کے کونے کونے میں بکھیرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طورپرٹیک آف کررہا ہے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میںبھی بے مثال کامیابیاں ملی ہیں اور آج پاکستان اس مقام پر کھڑا ہے جس کا راستہ ترقی اورخوشحالی کی جانب جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مفاد سب سے مقدم ہے اورہم سب ملکر پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ کریںگے اورملک کو عظیم بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں میرے قابل احترام اساتذہ کی محنت کا بہت ہاتھ ہے جنہوںنے ہمیں احترام انسانیت کا سبق دیا۔

سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480