حکمران کرپٹ ہوتے تو ملکی خزانہ دو گنا نہیں ہوتا: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کے استحکام کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں وہ حکومت سے نہیں بلکہ پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں۔ اگر بجلی کا بحران قابو آ رہا ہے اور معیشت کا پہیہ چل رہا ہے تو یہ مثبت تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دہشت گرد محاصرے میں ہیں۔ اب کراچی کو چھوڑ کر جانے والا کوئی نہیں کراچی ایک پرامن شہر بن چکا ہے جبکہ بلوچستان میں بھی حالت بہت بہتر ہیں۔ احسن اقبال نے بتایا کہ 2018 میں چین کی مدد سے پاکستان کا پہلا روبوٹ سنسنگ سیٹلائٹ خلاء میں بھیجا جائے گا۔