مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے، علی اصغر اعوان

Eid Milan Parti Taxila

Eid Milan Parti Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چیئرمین یونین کونسل لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے، جمہوریت کو سعدم استحکام کی طرف دکھیلنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، علاقہ میں بلا تفریق لوگوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

چوہدری نثار علی خان کے مشکور ہیں جنہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک کروڑ روپے کی فرانٹ یو سی لب ٹھٹو کے لئے منظور کی ، پچا س فیصد ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ، نمائندگی کا بھرپور حق ادا کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چاچا خان بہادر انکے فرزند ملک سعید،ملک مسعود کی جانب سے چئیرمین آواز خلق پارٹی محمد فیصل اقبال اور اپنے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی کی پر وقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پروائس چیئرمین یو سی لب ٹھٹو ملک ارشد اعوان،کونسلر حاجی عبدالرشید اعوان، کونسلر ملک منور بجاڑ ،ملک شوکتملک ارشد آف بھلیسر،ملک عظمت آف کولیاں،سید انصار شاہ، سید اقرار شاہ،راجہ ملازم،چوہدری وراثت ،جمیل انور،حاجی یوسف،حاجی سلیمان،ملک ناصر آف عثمان کھٹر،چوہدری فیصل،عامر شہزاد، ملک اقدس حنیف،ملک تنویر،بشیر محمد،ملک سجاد،ملک اویس، حاجی طارق آف پنڈ بہوٹی تقریب میں شریک تھے،چئیرمین یو سی لب تحٹو حاجی علی اصغر اعوان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں،ہم اپنی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں،حکومت کی مربوط پالیسیوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اہے، ملک دشمن طاقتیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں،لولی پاپ کی سیاست کرنے والے عوام کو گمراہ کر کے انھیں نت نئے اشوز میں الجھانا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038