حکومت کی مجرمانہ غفلت نے ملیر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ حلیم عادل شیخ

Haleem Adil Sheikh

Haleem Adil Sheikh

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت، لاپروائی اور عدم دلچسپی نے ملیر کو لاوارث اور کچرے کے ڈھیر میں بدل کر رکھ دیا ہے، یہاں پر موجودگلیاں اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہیں روڈ اور راستے تباہ ہیں مساجد تک میں وضو کاتک کاپانی نہیں ہے۔

چوری اورڈکیتی جیسے معاملات کا ہونا یہاں کے علاقوں میں معمول کا کام ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ملیر کاٹھور میں پی ٹی آئی کے رہنما نوید کلمتی کی رہائش گاہ پر ٹی پارٹی کی دعوت پر مقامی رہنماﺅں اور کارکنوں سے ملاقات میں کہی،انہوں نے رہنماﺅں کے ہمراہ نوری آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما رفیق پالاری کے چچا، گڑاپ کے سماجی رہنما رضا محمد جوکھیو اور درسانہ چھنو میں حاجی ظفر درس کے قریبی رشتے دار کے انتقال پر ان کے گھروں میں جاکر ملاقاتیں کیں اور فاتحہ خوانی کی۔

جبکہ انہوں نے ملیر کے مضافاتی علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل معلوم کیے ۔اس موقع پر علاقہ معززین سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ملیر میں ترقی کے نام پر اربوں روپے کا بجٹ ہڑپ کرلیا گیا ،ملیر اندھیرے اور کوڑے کا ڈھیر مقدر بن چکا ہے۔

بعدازاں انہوں نے پارٹی کارکنو ں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور آزادی صحافت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ وقتوں میں میڈیا کو عدم تحفظ اور دباﺅ جیسے مسائل کا سامنا ہے ، پاکستان ان ممالک کی فہرست میں نمایاں ہیں جہاں صحافی حضرات کو دوران ڈیوٹی اپنی جانوں سے جانا پڑا ہے اس سے بڑھ کر المیہ یہ ہے کہ ان صحافیوں کا حکومت کی جانب سے آج تک انصاف بھی نہیں دلوایا جا سکا ہے۔