حکومت نے رواں ہفتے 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Eid Milad-un-Nabi

Eid Milad-un-Nabi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جمعرات کو عام تعطیل ہوگی جبکہ جمعہ کو بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے اور اس روز بھی سرکاری طور پر تعطیل ہوتی ہے۔

جبکہ ہفتے اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔ اس طرح ملک بھر میں سرکاری دفاتر، بینک، بین الاقوامی اور نجی کمپنیاں جمعرات سے اتوار تک لگاتار 4 روز بند ہوں گے۔

4 چھٹیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے اپنے آبائی علاقوں یا بیرون شہر تفریح کے لئے بدھ کے روز کی بھی چھٹی لے لی ہے۔