وزیر بلدیات کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز آج سے ہو گا

Cleanliness Campaign karachi

Cleanliness Campaign karachi

کراچی : وزیر بلدیات سندھ جام خان شوروں کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی و بیوٹی فکیشن مہم کا آغاز آج سے ہوگا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول آج شاہ فیصل کالونی میں علاقہ معززین کے ہمراہ صفائی مہم کا افتتاح کرینگے ،قبل ازایں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کی صدارت میں شاہ فیصل زون کے تمام محکموںکے اجلاس میں خصوصی صفائی و بیوٹیفکیشن مہم کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے تمام محکموں کے سربراہان خصوصاً ہیلتھ سروسز ،الیکٹریکل ،بلڈنگ اینڈ روڈز ،پارکس سروسز کے محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مہم کے دوران ذمہ درانہ محکمانہ کاوشوں کو یقینی بنا ئیں،صفائی و بیوٹیفکشن مہم کو کامیاب بنانے کے ساتھ اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے حوالے سے سے موثر اقدامات کئے جائیں۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی میں عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام اور علاقائی خوبصورتی کو فروغ دیکر ضلع میں مثالی ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جائیگا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل زون سمیت ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد سے اپیل کی ہے وہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا رکھنے اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا صاف ستھرا اور سرسبز مثالی ضلع بنایا جا سکے۔