مرکزی حکومت اقتصادی راہداری منصوبہ کو متنازع نہ بنائے: سراج الحق

Sirajul Haq

Sirajul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آل پارٹیز کانفرنس کے اعلان پر عملدرآمد کیا جائے اور اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ سے لوگوں شکوک وشبہات بھی ہیں۔

اگر حکومت پیچھے ہٹی تو ڈرہ ے کہ منصوبہ متنازعہ نہ بن جائے۔ ان کا کہنا تھا مرکزی حکومت کو مشورہ دینا چاہتے ہیں کہ منصوبے کو متنازعہ نہ بنایا جائے کیونکہ راہداری منصوبہ سے روشن مستقبل وابستہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا نواز شریف کو دورہ امریکا سے پہلے اپوزیشن سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔

وزیراعظم مشاورت کرتے تو انہیں زیادہ مینڈیٹ ملتا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکی صدر کے ساتھ اٹھایا جانا چاہیئے تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر یہودیوں سے پیسے لینے کا الزام دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا دال میں کچھ کالا ہے اب تو ان کی جماعت کے لوگ بھی یہ بات کر رہے ہیں۔