حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، رانا محمد افضل خان

Millat Degree Collage

Millat Degree Collage

فیصل آباد: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں ،اب کوئی ذہین بچہ صرف وسائل نہ ہونے کے باعث اعلی تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔

مسلمانوں کو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام امن کو عام کر تے ہوئے ضبط و تحمل او ررواداری کے رویے اختیار کرنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ ملت ڈگری کالج غلام محمد آباد میں پیغمبر امن ۖسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر رانا منور خان نے کہا کہ اسلام دین امن ہے۔ پیغمبر اسلام نے جنگ کے دوران میں بھی اخلاقی ضوابط کو پیش نظر رکھنے کا حکم دیا ۔ سیمینار سے پرنسپل ڈاکٹرمنیر جہاں ملک، محمد شفیق کاشف، پروفیسر مسعود اختر ، گلفام رضا، علی رضا اور حافظ عمیر نے بھی خطاب کیا۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔