حکومت سندھ نے جعلی اساتذہ کا صفایا کرنے کا فیصلہ کرلیا

Sindh Govenment

Sindh Govenment

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے محکمے سے جعلی اساتذہ کا صفایا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اساتذہ کی اسناد کی جانچ پرتال کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے محکمے سے کالی بھیڑوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اساتذہ کی اسناد کی جانچ پرتال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی جیونیوز نے حا صل کرلی ہے۔ پہلے مرحلے میں نوشہروفیروز کے اساتذہ کی اسناد کی جانچ پرتال کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 1992 سے بھرتی ہونے والے اساتذہ کےسرٹیفیکٹ، ڈگری، اپائنمنٹ لیٹر طلب کرلیےگئے ہیں۔ 20 مئی تک اساتذہ کےاسناد اور دیگر دستاویزات محکمہ تعلیم سندھ کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلےمیں دادو، خیرپوراور سکھر کے اساتذہ کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ جعلی ڈگری اور جعلی اپائنمنٹ لیٹر والے اساتذہ گھر جائیں گے۔ اسناد کی جانچ پڑتال کرنے کافیصلہ سیکریٹری ایجوکیشن سندھ کے احکامات پر کیا گیا ہے۔