حکومت ٹی او آرز کی تشکیل میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی : شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) پانامہ لیکس کمیشن ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر پر تحریک انصاف کا تشویش کا اظہار، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں حکومت ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔ تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کمیشن ٹی اوآرز پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں حکومت ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ، اپوزیشن تو اپنے نام فائنل کرکے حکومت کو بھجوا چکی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی پر قومی اسمبلی ، سینٹ تحریک بھی پاس کرچکے اپوزیشن تو تیار ہے حکومت ہی اپنے نام فائنل نہیں کر پا رہی۔ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا کہ وہ ایک دو دن انتظار کریں گے پھر اگلا لائحہ عمل دیکھیں گے۔