کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 27/3/2017

Derakotla

Derakotla

کوٹلہ ارب علی خان (پریس ریلیز) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لادیاں کی اپ گریڈیشن کی سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد چوہدری شبیر احمد MPA نے اپنے دست مبارک سے سنگ بنیاد رکھا۔ حاجی شہباز احمد لادیاں ،ملک ظریف اعوان سمرالہ ،چوہدری غلام احمد ، چوہدری محمد اقبال ،چوہدری ریاض احمد (جنرل کونسلر ) نے معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں چیئر مین پریس کلب کوٹلہ چوہدری محمد فیاض انجم نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے ۔تقریب میں رہنما مسلم لیگ ن پی پی 114راجہ محمد اسلم خان ،چوہدری محمد اشرف خواصپور ،ذکاء احمد ڈار سرائے عالمگیر ، شانی شاہ ،راجہ عامر فتح پور سرائے عالمگیر ، پروفیسر چوہدری انور نسیم سدھ چیئر مین ،کرنل ابوذر خان ،ملک محمد آصف موہانہ چیئر مین یوسی صبور ، ملک عاکف اعوان ،ملک شفقت منیر ،ملک محمد عارف سمرالہ ، ملک حمزہ منظور MSFNتھانہ ککرالی ، ڈاکٹر ارشاد احمد ، چوہدری مہندی خاں سابق کونسلر ،چوہدری انور پڈانہ سابق کونسلر ،چوہدری ندیم اختر CBAکالج جنڈالہ ، چوہدری احمد دین سابق کونسلر ، میاں ریاست علی چوہدری ، چوہدری خالد امریکہ ، چوہدری امجد حسین ولد شیر پنجاب ، چوہدری لیاقت علی سدھ نمبر دار ، چوہدری لیاقت علی سابق کونسلر سدھ ، چوہدری محمد یوسف چن ،ذوالفقار احمد ذلفی بٹ ککرالی ،چوہدری حبیب اللہ ڈھیری ، چوہدری محمد عارف ، پرویز اختر لادیاں ، چوہدری احمد خاں ،سجاد احمدنے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان ( پریس ریلیز) میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں حلقہ پی پی 115میں تعلیمی انقلاب برپا کردیا ہے حلقہ کی عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا اس پر پورا اترتے ہوئے حلقہ پی پی 115حلقہ این اے 107میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچا چکے ہیں تعلم، صحت اور انفراسڑکچر کی بہتری سمیت ہر شعبے میں بہتری آئی ہے ترقیاتی کام عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ ہمارا فرض ہے ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری شبیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 115نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لادیاں کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں جاری ترقیاتی کام جن میں گرلز ڈگری کالج کوٹلہ کے بلاک کی تعمیر ،گلیانہ گرلز ڈگری کالج ، ہسپتالوں کی تعمیر ،سکولوں کی اپ گریڈیشن ،اربوں روپے کی لاگت سے گوچھ کڈھالہ ملکی روڈ ،نصیرہ تا بھدر کارپٹ روڈ ، بسم اللہ چوک تا کوٹلہ کارپٹ روڈ ، دلاور پور جگواں پل کی تعمیر ،کوٹلہ بیوٹیفکیشن پلان ،کھاریاں میں لیڈیز اینڈ چلڈرن پاک کا قیام ،کوٹلہ میں انٹرنیشنل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے علاوہ سینکڑوں لوگوں کو روزگار کی فراہمی ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں سالارقافلہ چوہدری عابد رضا کی قیادت میں اللہ تعالیٰ کے کرم اور آپ کی دعائوں سے سو سال بعد ضلعی چیئر مین شپ کوٹلہ کو ملی جو کہ ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کا عوام کا اعتماد کا اظہار ہے چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ ڈیرہ چوہدری عبدالمالک بلا تفریق برادری ، مسلک مذہب ،عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔