مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/07/2015

 Mohammad Yaqoob Nadeem

Mohammad Yaqoob Nadeem

مسلم لیگ کی حکومت نے عالمی سطح پر ملکی تشخص کو اجاگر کرایا ہے ‘محمد یعقوب ندیم سیٹھی
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175کے ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عالمی سطح پر ملک کی تشخص کو اجاگر کرایا ہے ،ملک کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی ، بھارت سے تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہئے اور بھارت جیسا کرے اسے اسی کی زبان جواب دیا جائے ، حکومت عوام کو بھی ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ ملک کی عوام بھی خوشحال ہوسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں برداشت کی سیاست کو پروان چڑھا یا ہے ، محمدیعقوب ندیم سیٹھی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو دھرنوں اور احتجاجوں سے فرصت ملے گی تو عوام کیلئے کام کرے گی ۔آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو اسلام کے نام پر بنایا گیا اور دنیا کا واحد ملک ہے جو صحیح معنوں میں اسلام کا قلعہ ہے: میجر حبیب مئیو
قصور( بیورورپورٹ) پاکستان کو اسلام کے نام پر بنایا گیا اور دنیا کا واحد ملک ہے جو صحیح معنوں میں اسلام کا قلعہ ہے مگر آج علماء نے مذہبی انتہاء پسندی ،ذاتی مفادات اور فرقوں کی پاداش میں انسانیت کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک تکمیل پاکستان کے مرکزی چئیرمین میجر حبیب مئیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متحرک علماء اپنے خطابات اور بیانات کے ذریعے ملک میں انتشار اور پر زور آزمائی کی بجائے تمام کلمہ گو مسلمانوں کو ایک صف میں شامل کریں کیونکہ ہم ایک خدا ایک رسول اور ایک قرآن پر ایمان رکھتے ہیں ۔میجر حبیب نے مزید کہا کہ پچھلے دنوں مقامی گائوں حسین خانوالا میں اجتماعی بدکاری ،معصوم بچوں کیساتھ غیر فطری ، جنسی زیادتی اور پھر انکی فلمیں بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرکے بلیک میل کرنا اور بھاری رقوم وصول کرنا انتہائی مجرمانہ قبیح فعل ہے جو کئی سالوں سے دھرایا جا رہا تھا جو مسلم معاشر ہ کے منہ پر طمانچہ اور ڈوب مرنے کا مقام ہے ،افسوس کا معاملہ یہ ہے کہ علماء ،وکلاء اور سیاسی لوگ ابھی تک مجموعی طور پر خاموش ہیں ۔
قصور کے علاقہ چاہ بلندہ میں جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر ،متعلقہ داروغہ بگن عرصہ دراز سے غائب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور ( اسپیشل رپورٹر) قصور کے علاقہ چاہ بلندہ میں جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر ،متعلقہ داروغہ بگن عرصہ دراز سے غائب ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن رائے محمد منشاء کی تعیناتی میں یونین کونسل نمبر 8اور 9میں آجکل گندگی کے جگہ جگہ پر ڈھیر نظر آتے ہیں نالیوں میں نکاس کی بندش اور بارشوں کے کھڑے پانی سے گلیوں نالیوں کی گندگی اہلیان علاقہ کیلئے وبال جان بن گئی ہے چاہ بلندہ بستی چراغشاہ اور ٹبہ کدوانوالا میں متعلقہ داروغے کبھی بھی نظر نہیں آئے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ داروغوں نے چند عورتوں اور مسیحی لڑکوں کو علاقوں میں چھوڑ رکھا ہے جو صرف ان لوگوں کی گلیوں اور گھروں کی صفائی کرتے نظر آتے ہیں جو لوگ انکو ماہانہ پیسے دیتے ہیں جبکہ متعلقہ داروغے اور صفائی پر معمور خاکروب محکمے کی طرف سے مفت کی تنخواہیں وصول کر کے حکومت کے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے میں مصروف عمل ہیں چاہ بلندہ کے مکینوں ، مولانا سیف اللہ لیاقت نفیسی جمعیت علماء اسلام تحصیل صدر قصور ،حکیم طاہر شاکر نفیسی ،امداد حسین نقشبندی ،مہر اسلم عرف استاد اپھو ،صوفی محمد اسلم نقشبندی ،ساجد علی ایم اے موبائل ،ملک اکمل ،ملک سلیم ،ملنگی ہوٹل والا ،علائوالدین نقشبندی ودیگر نے بتایا کہ انکے علاقہ میں معمور بگن نامی داروغہ عرصہ دراز سے علاقہ سے غائب ہے اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پورہ علاقہ گندگی اور بدبو کا گڑھ بن چکا ہے اور علاقہ میں مختلف جان لیوا موذی امراض پھوٹ پڑی ہیں ، جبکہ مذکورہ داروغہ سے بات کی گئی تو اس نے صفائی کروانے کی بجائے دھمکیاں لگانا شروع کر دیں کہ ایم پی اے اور MNAمیرے بازو ہیں میرا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔علاقہ مکینوں نے DCOقصور عدنان ارشد اولکھ ایڈمنسٹریٹر محمد شاہد اور TMAرائے محمد منشاء سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل 9اور8میں دورہ کرکے علاقہ مکینوں کی رسائی کی جائے اور اصلاح احوال کے اقدامات کئیے جائیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126