وزیراعظم صحت یاب ہو کر جلد وطن واپس آئیں گے: شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم کی صحت سے متعلق تازہ صورتحال بتاتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف روبصحت ہیں۔ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وہ اور اُن کا خاندان وزیراعظم نواز شریف کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکر گزار ہے۔

وزیراعظم نے بھی دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ یہ اطمینان بخش لمحات شکر اور اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہونے کے ہیں۔