گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا کو انٹر کالج کا درجہ دلوانے پر ایم پی اے ملک احمد سعید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/ للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا کو انٹر کالج کا درجہ دلوانے پر ایم پی اے ملک احمد سعید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وہ حلقہ کو مثالی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رکھے ہیں، جس کی وجہ سے ملک احمد سعید کے مخالفین بھی ان کے ترقیاتی کاموں کی تعریف کر رہے ہیں،۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما مہر محمد وقاص، ارشد عبدالرحمان، ارشد پپو، رانا فرمان خاں، مہر احسان الحق بھٹہ، مہر اشفق، یاسر جمیل، مہر ابوبکر ودیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا کو انٹر کالج کا درجہ دلواکر ایم پی اے ملک احمد سعید خاں نے عوام کے دل جیت لئے ہیں،آئندہ الیکشن میں ملک احمد سعید خاں اور میاں وسیم اختر شیخ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ۔