گورنمنٹ ہائی سکول کی تاریخی عمارت گرا کر ن لیگ کی مقامی قیادت نے اپنی جمالیاتی بدذوقی کا ثبوت دیا

Chakwal

Chakwal

چکوال : پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تاریخ اور تہذیب کی قدر کرنا زندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے لیکن چکوال میں ن لیگ کی سیاسی ناپختگی کی وجہ سے ہم چکوال کے ایک قیمتی اساسے سے محروم ہوگئے۔

کچھ عرصہ پہلے اسی نااہل انتظامیہ نے کٹاس راج جیسی تاریخی جگہ پر ماربل کا فرش اور پٹھانوں سے خریدے گئے دروازے لگا کر اپنی سطحی سوچ کا عملی نمونہ پیش کیا اور اب گورنمنٹ سکول چکوال کی عمارت مسمار کر کے اسی شکل کی نئی عمارت بنانے چلے ہیں ۔ اگر انہیں خستہ حال عمارت کو ریسٹور کرنے کا فن نہیں آتا تھا تو کسی لائق انجینئر سے رابطہ کر لیتے۔

راجہ یاسر سرفراز نے مزید کہا کہ انہوں نے کوٹ سرفراز خان میں موجود اپنی ذاتی حیثیت میں 140 سالہ عمارت کو اپنی اصل حالت میں قائم رکھا ہوا ہے تو سرکاری طور پر گورنمنٹ سکول کی عمارت کو ٹھیک کرنا قتعاََ کوئی مسئلہ نہ تھا خصوصاََ جب پنجاب حکومت کو کامران لاشاری جیسے قابل لوگوں کی خدمات میسر ہیں۔ اگر یہی حال رہا تو جلد ریلوے سٹیشن کی عمارت بھی مسمار کر دی جائے گی اس سے بہتر ہے کہ ریلوے سٹیشن کو میوزیم بنا کر محفوظ کر دیا جائے۔