حکومت نے صنعتی شعبے کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیدیا

Industrial Sector

Industrial Sector

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار میں بہتری کے بعد ملک بھر میں صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے استثنی دے دیا گیا۔

صنعتوں کو اتوار تک بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ اتوار کو بجلی کی پیداوار کو مد نظر رکھتے ہوئے صنعتوں کے لئے بجلی کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ بجلی کی قلت کے باعث صنعتی شعبے کے لئے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی تھی۔