گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کا ایک اور اعزاز

Malika

Malika

ملکہ (مر فاروق اعوان سے) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کا ایک اور اعزاز ۔ چوہدری فضل حسین آف سدوال براہمناں کے نامور سپوت سائنس ٹیچر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ مست عمران چوہدری نے یونیورسٹی آ ف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کے زیراہتمام ماسٹر آف ایجوکیشن کے سالانہ امتخا ن 2014ء میں یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

انہوں نے الصمد کالج آف ایجوکیشن بھمبر آزاد کشمیر سے رولنمبر 388 کے تحت امتخان دیا اور 1200 میں سے 775 نمبر لے کر آزاد کشمیر بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور کانسی کے تمغہ کے حقدار ٹھہر ے۔ پوزیشن ہو لڈرز کو یہ میڈ لز عنقریب مظفرآباد میں ہونے والی تقریب میں دے جائیں گے۔

یاد رہے کہ بھمبر اور گردونواح کے اضلاع میں ان کی پہلی پوزیشن ہے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے پر نسپل محمد خاور الصمد کالج آف ایجوکیشن بھمبر آزاد کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جن کی شاندار مینجمینٹ کے نتیجہ میں ان کے کالج کو یہ اعزاز ملا۔