کروڑ لعل عیسن کی خبریں 12/11/2015

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ سرائیکی بیلٹ کے عوام کا استحصال کیا۔ عوام بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مسترد کر دے گی۔ 2013 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔ 4 مرتبہ منتخب ہونے والے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے آج تک کسی مسئلے پر اسمبلی میں بات نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے امیدوار چیئر مین یونین کونسل قاضی طارق سلطان ، وائس چیئر مین سردار شکیل عباس گشکوری کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک بڑی ریلی جو کہ سہو والا ، قصبہ بلوچاں ، راجن شاہ ، بستی قاضی ، بستی ارائیاں ، بستی مڈ ، گرمانی سے ہوتی ہوئی بستی پتافی پہنچی۔ ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور کاریں تھیں۔ تمام گاڑیوں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے اور پینا فلیکس لگے ہوئے تھے۔ ریلی کے شرکاء پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ شہاب الدین سیہڑ ، سردار شکیل عباس گشکوری ، قاضی طارق سلطان ، افتخار علی گرمانی ، حماد اکبر خان ، صمد خان جسکانی و دیگر نے عمران علی خان جسکانی کے ڈیرے پر بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی چیئرمینوں کی 49 سیٹوں میں سے 39 پر ہمارے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ انشاء اللہ کامیابی حاصل کر کے میاں برادران کو پیغام دیں گے کہ ضلع لیہ کے عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ ٹیکس ہم دیتے ہیں لیکن تمام فنڈز لاہور پر خرچ کیئے جارہے ہیں۔ ہم نے اپنے دور میں پورے نشیب میں بجلی اور سڑکوں کا جال بچھایا۔ لیکن مسلم لیگ کے دور میں اس علاقے کو ترقی سے یکسر محروم رکھا گیا۔ سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے کہا کہ الیکشن کے بعد ان اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے اسمبلیوں کے اندر اور باہر جنگ لڑیں گے۔ عوام ووٹ کی طاقت سے ملک کو لوٹنے والوں کا محاسبہ کریں۔ اس موقع پر شجاعت خان ، امجد علی خان ، عمران علی خان ، صمد علی خان ، کامران علی خان ، خضر خان ، عمران خان ، ذاہد خان ، مشتاق خان ، غضنفر خان جسکانی ، سید اقبال حسین شاہ ، سید نذیر حسین شاہ ، سید ناصر حسین شاہ ، غلام محمد خان ، محسن علی خان ، جواد خان ، ظفر خان ، مولا داد خان ، فیاض خان جگلانی ، ملک حبیب الرحمن ، ملک منیر حسین ، لیاق حسین ، احمد بخش ، سیف اللہ ، ملک اللہ ڈتہ فوجی ، ملک ظہور موہانا ، سردار محبوب خان گرمانی ، اسلم خان گرمانی ، فوجی اسلم سیال ، ملک نذیر سیہڑ ، حسن رضاء شاہ ، سید خاور عباس شاہ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل جیسے بدمعاشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ موت بر حق ہے۔ سید اعتبار شاہ اچھے انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا اشیاق حسین شاہ نے گزشتہ روز ٹی ایم اے اہلکار اور ایپکا کے نائب صدر سید فیصل نقوی کے والد سید اعتبار حسین شاہ کی شاہ پور میں قرآن خوانی کے موقع پر خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مسلمان قرآن پاک پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ذلیل خوار ہے۔ نماز دین کا ستون ہے۔ نماز قائم کر کے اسوۂ شبیری پر عمل کے ذریعے یزیدی قوتوں کو شکست فاش دی جا سکتی ہے۔ ہمیں یہ جہاد عملی طور پر کرنا ہوگا اور قلم کے ذریعے اسلام کو روشناس کروانا ہوگا۔ اس موقع پر امیدوار چیئر مین منیر حسین بھٹی ، رفیق خان ، سید باقر شاہ ، سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، سابق ناظم محمد طارق شاہ ایڈووکیٹ ، کونسلر ممتاز شاہ قریشی ، سابق ناظم سید علی شاہ ، سیف اللہ سامٹیہ ایڈووکیٹ ، ملک شعیب ، سید علمدار شاہ ، مختیار اولکھ ، نیاز اولکھ توقیر عباس شاہ ، ملک اختر بھلر ، جاوید سلیمی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں وارڈ نمبر 10 کے مسلم لیگی امیدوار محمود عثمانی کے الیکشن آفس کا افتتاح۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے اقتدار میں تحصیل بھر میں کالجز ، سکولز اور ڈسپنسریوں سمیت سڑکوں کا جال بچھایا۔ اسی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر ہیں۔ کروڑ لعل عیسن میں زرعی اور ویٹرنری سکول کا قیام کوئی معمولی بات نہیں۔ یہاں پر دیگر اضلاع کے طالب علم آکر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں انے اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر علاقہ کی ترقی پر توجہ دی۔ عوام مسلم لیگ ن کی خدمات کے پیش نظر مسلم لیگی امیدواروں کو ووٹ دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) رشوت نہ دینے پر واپڈا اہلکار نے بل جمع کروانے کے باوجود ایک شخص کا میٹر کاٹ لیا۔ تفصیل کے مطابق واپڈا اہلکار ہاشم نے کروڑ کی نشیبی بستی کے غلام ہر کا بل ادا ہونے کے باوجود رشوت نہ دینے پر کنیکشن کاٹ کا میٹر اتار لیا۔ غلام ہر نے اسے اپنا ادا شدہ بل دکھایا لیکن وہ اہلکار نہ مانا جس کے باعث اسے 2 دن بجلی کے بغیر اندھیرے میں کزارنا پڑی۔ غلام ہر نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اہلکار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔