سندھ حکومت کی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کیلئے حکمت عملی تیار

CM Sindh CCI

CM Sindh CCI

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی، اجلاس میں وزیر اعلی ،وزیر خزانہ اور چیف سیکرٹری کے ہمراہ شرکت کریں گے ۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ حکومت کا مردم شماری و خانہ شماری کے حوالے سے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کا موقف پیش کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری میں سندھ کے کم حصے کے حوالے سے حکومت نے دستاویزات تیار کی ہیں، جو اجلاس میں پیش کی جائیگی جبکہ توانائی بحران اور صوبے کو بجلی کی فراہمی اور تھرکول کے ایشو پر بھی بات ہو گی ۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق ای او بی آئ اور ورکزر ویلفیئر فنڈ کو صوبے کے حوالے کرنے کے حوالے سے بھی دستاویزات تیار کی گئی ہیں ۔

اجلاس میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئر فنڈز میں سے سندھ کو حصہ دیا جائے ۔